کراچی:

10 سال بعد مزارِقائد کے 72فٹ قطر کےگنبد کے سفید براق مالاغوری ماربل کی گھسائی کا کام شروع کردیاگیا، گزشتہ برسوں کےدوران اہم قومی تہواروں پر گنبد کی دھلائی کی جاتی رہی تھی، حالیہ بارشوں اور گزرتے ماہ و سال کے دوران دھول مٹی کی تہہ جمنے کے بعد معمول سے منفرد صفائی ستھرائی ضروری ہوگئی تھی، لگ بھگ ایک دہائی بعد گنبد اور نچلےتعمیر کے سفید سنگِ مرمر کی مکمل صفائی،گرائنڈنگ اور پولیشنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے، اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد مزار کا گنبد دوبارہ اپنی اصل سفید براق اور خوبصورت حالت میں نمایاں ہوگا۔

بانی پاکستان کےمزارکےگنبد کی گرائنڈنگ اورپولشنگ کا جاری کام مسلسل 15روزتک جاری رہےگا ،25 دسمبرپر بابائے قوم کی یوم پیدائش کی تیاریوں کا تسلسل ہے۔ موسمیاتی تغیراورکاربن ڈائی اکسائڈ سےمزارقائد پرنصب ماربل کوگرمی کی شدت سےبچانے کےلیےماضی کے مقابلےدرختوں کی تعداد کو8ہزارتک بڑھایاگیاہے۔

عبدالعلیم شیخ،ریذیڈنٹ انجینئر مزار قائد لگ بھگ 63 ایکڑ رقبے پر پھیلے بانی پاکستان کےمزار کی دیکھ بھال اورتزئین وآرائش کا سلسلہ پورے سال جاری رہتا ہے، تاہم باباقوم کی یوم پیدائش پران انتظامات میں کچھ حدتک انفرادیت رہتی ہے،جس میں سرفہرست مزارقائد کی گنبد کی دھلائی شامل ہے،تاہم عرصہ 10سال بعدبانی پاکستان کے72فٹ قطرکےگنبدکی گھسائی کا کام شروع ہوگیا،جو15دن تک جاری رہےگا۔

بانی پاکستان کےمزارکی عمارت اپنےجداگانہ طرزتعمیرکی وجہ سےجس قدر دیکھنے والوں کےلیےاپنے دامن میں بہت ہی جاذب نظر پہلورکھتی ہے،اس عمارت کےآرکیٹیکٹ یحیی مرچنٹ کی ڈیزائن کی داددینی پڑتی ہے، جنھوں نےزمین کی سطح سے 101 فٹ بلندی تک اس عالیشان تعمیرکےدوران بعد کےآنے والےبرسوں میں مرمت،تزئین وآرائش اورصفائی کےامورسمیت دیگرہرپہلووں کومدنگاہ رکھاہے۔

اس کا اندازہ ایکسپریس کی کوریج ٹیم کوگنبد تک پہنچنے کےلیےسنگ مرمرکےزینوں کوعبورکرنےکےدوران ہوا،زمین سےبلندی تک اس سفرکےدوران تحفظ کے ہرزاویے کو انتہائی پختگی سے ترتیب دیا گیا ہے، بلندی پر پہنچ کر ہنرمند کاریگر برقی گرائینڈر اور دیگر اوزاروں کی مدد سےگنبد کی گھسائی کی، گزرتے ماہ و سال کےدوران سنگ مرمرکی ٹائلوں کے درمیان پیداہونے والےخلا اور دراڑوں کوبھرتے اور گبند کے عین نیچے موجود سنگ مرمر کی منقش جالیوں کی گرائنڈنگ میں مصروف دکھائی دیے۔

مزارقائد کے ریذیڈنٹ انجینئرعبدالعلیم شیخ کا ایکسپریس نیوزسےگفتگو میں کہناتھا کہ عام طور پر مزارقائد کی دھلائی جوٹ سےکی جاتی ہے، تاہم اس سال ایک محدود پیمانے پر مرکزی عمارت کی گرائنڈنگ اوربفنگ کےکام کا پلان بنایاگیا، دھلائی کےعمل میں وقتی طورپرمٹی کی تہہ دھل جاتی ہے، مگرکچھ وقت گزرنے کے بعد دھول اور دیگر میل وغیرہ پھرسنگ مرمرکی سطح پرچپک جاتا ہے، مگر موجودہ کام کے بعد مالاغوری ماربل اپنی اصل شکل میں دکھائی دے گا۔

گھسائی کےعلاوہ جاری کام کےدوران ماربل کے ٹائیلوں کےدرمیان پڑنے والی دراڑوں کی فلنگ کا عمل بھی جاری ہے،جس کے لیے ایک خاص قسم کا کیمیکل استعمال کیاجارہاہے، جوکہ ایک تاڈیڑھ سال تک کےلیے کارآمدرہتاہے،ان کا کہناتھا کہ قائد اعظم کےمزارپرنصب ماربل کا شمارقدرے نایاب پتھر میں ہوتاہے۔

عموما اس حیثیت کی تاریخی عمارتوں کی تزئین وآرائش کےدوران اس بات کومقدم رکھاجاتا ہے کہ حتی الامکان اصل ورثےکی صفائی کےدوران بہت زیادہ گہرے اثرات کی حامل مشینری کونظراندازکیا جاتاہے تاکہ اصل میٹریل کوکم سے کم نقصان پہنچے،اوپری حصے میں نصب سنگِ مرمرنایاب نوعیت کا ہے جو اب مقامی طور پرباآسانی دستیاب نہیں،اسی وجہ سے ماضی میں اس کی گھسائی اورمکمل پولیشنگ کاعمل کثرت سےنہیں دہرایاگیا۔

صفائی کے دوران ماربل کی اوپری تہہ کو نہایت احتیاط کےساتھ گرائنڈ کیاجا رہا ہے تاکہ اس کی اصل ساخت اور رنگت متاثرنہ ہو،علیم شیخ کے مطابق سن 2010میں مزارقائد پرساڑھے چارہزاردرخت تھے، تاہم موسمیاتی تغی راور دیگر عوامل کی وجہ سےدرختوں کی تعداد کوماضی کے مقابلے میں 8ہزارتک بڑھا دیاگیا، اس وقت اگرمزارقائد کا فضائی منظردیکھا جائے،توہرجانب سبزہ دکھائی دیتاہے، ان درختوں کی افزائش کا ایک اوراہم مقصد بانی پاکستان کےمزارکو موسمیاتی اثرات سے بچاناتھا،کیونکہ مزار کے اطراف میں چاروں جانب شہرکی مصروف سڑکیں چل رہی ہیں،جس کی وجہ سےکاربن ڈائی اکسائیڈ کی بڑی مقدار کی وجہ اس ماربل کوگرمی کی شدت سے بچانا تھا۔

اس اقدام کےخاطرخواہ نتائج نکلےکیونکہ بڑی تعداد میں درختوں کی موجودگی کے نتیجےمیں بانی پاکستان کے مزارمیں موسم بڑی حدتک معتدل رہتاہے، مزارِقائد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صفائی و تزئین کا یہ عمل مزارکی تاریخی و جمالیاتی حیثیت برقراررکھنے کے لیے ضروری ہے جبکہ قائداعظم کے یوم پیدائش سے قبل جاری کام مکمل کرلیاجائے گا تاکہ لوگ ایک بارپھر مزار کو اپنی اصل خوبصورتی کے ساتھ دیکھ سکیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنگ مرمر کے پولشنگ اور پودوں، درختوں کی تراش خراش کا عمل بھی جاری ہے، قائداعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت پرتبدیلی گارڈز کی خصوصی تقریب ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پاکستان کے گرائنڈنگ اور کی گرائنڈنگ کی گھسائی گنبد کی کے بعد کی وجہ

پڑھیں:

دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، صدر، وزیراعظم کا اتفاق

فوٹو: پی آئی ڈی

صدر مملکت اور وزیراعظم نے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیے وانا کیڈٹ کالج، فورسز کا فیصلہ کُن کلیئرنس آپریشن جاری، تمام طلبہ اور اساتذہ کو باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی

صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ 

صدر اور وزیراعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ 

دونوں رہنماؤں میں مزید اتفاق کیا گیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، صدر، وزیراعظم کا اتفاق
  • ریاض میں ہیومن ریسورس اینڈ مین پاور ایکسپو کا آغاز، پاکستانی اداروں کی نمایاں شرکت
  • اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت آغاز، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ
  • یوم اقبالؒ  منایا گیا،سینٹ میں متفقہ قرارداد منظور ‘ مزار پر گارڈز کی تبدیلی 
  • قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ کے مزار کے احاطے میں تزئین وآرائش اورصفائی کاکام جاری ہے
  • اقبالؒ کی فکر، وژن اور خودی کا فلسفہ نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے، کامران ٹیسوری
  • مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
  • شاعرِمشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں یومِ پیدائش، گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
  • ملک میں گوگل کروم بک مینوفیکچرنگ کا آغاز ہوچکا ‘شزا فاطمہ