مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک:لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
پاکستان نیوی کے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئرایڈمرل سہیل احمد عزمی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے پاکستان رینجرزاورپاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔
پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزاراقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، پاکستان رینجرزپنجاب کا دستہ مزاراقبال پرفرائض سے سبکدوش ہوکر رخصت ہو گیا۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی جس کے بعد وہ لاہور اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے، وہ جرمنی بھی رہے۔
شاعر مشرق علامہ اقبال نے شاعری کے ذریعے اپنا پیغام دنیا بھر میں پہنچایا، ان کے افکار نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔
واضح رہے کہ اقبال منزل میں علامہ اقبال کے زیرِاستعمال رہنے والی اشیاء کرسی میز، بیڈ، حقہ اور دیگر چیزیں آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں۔
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اقبال پر
پڑھیں:
اقبال کے افکار پر عمل کر کے پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے: مریم نواز
فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب اور اہلِ پنجاب علامہ اقبال کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا اور قوم کی سمت متعین کی، اقبال کے افکار نے قائداعظم محمد علی جناح کے قافلے کو منزل کی طرف رواں دواں رکھا۔
مریم نواز نے کہا کہ علامہ اقبال نے نوجوانوں کے لیے اپنی شاعری میں فکر انگیز پیغام دیا اور قوم کو خودداری، اعلیٰ اقدار، انصاف پسندی، صاف گوئی اور جمہوریت کا درس دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسفۂ خودداری پر عمل دراصل علامہ اقبال سے اظہارِ محبت کا بہترین طریقہ ہے، جبکہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری اور افکار پر عمل کرنا ہی انہیں حقیقی خراجِ تحسین پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں بحیثیتِ قوم علامہ اقبال کے افکار کو مشعلِ راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے، کیونکہ علامہ اقبال کے تصورِ پاکستان کو سمجھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔