data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (جسارت نیوز) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستان شاعر مشرق، مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کے خوابوں کے برعکس ہے، ملک میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، حکمران اپنی جائیدادیں اثاثے و اقتدار بچانے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ڈر خوف سے 27ویں ترمیم لارہے ہیں، عمران خان کی گرفتاری بھی حکمرانوں کے خوف کی ہی ایک کڑی ہے، اس وقت ملک میں لیڈر شپ کا شدید فقدان ہے یہی وجہ ہے کہ عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور 2 وقت کی روٹی تک کیلیے رل رہے۔ مرکز فاروقیہ میں معززین سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ ہماے بزرگوں نے لازوال و عظیم قربانیاں دیکر پاکستان کا قیام ممکن بنایا تھا قوم کو چاہیے کہ بزرگوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہ جانے دے اور ملک و نئی نسل کے روشن مستقبل کیلیے بھرپور جدوجہد کرے اور آئین میں دیے گئے اپنے بنیادی حقوق کیلیے بھرپور آواز بلند اٹھائیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خلق خدا کو تڑپانے والے اللہ کی پکڑ سے بچ نہیں پائیں گے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایرانی وفد کی ملاقات‘ علامہ اقبال کا دن ملکر منائیں گے: عظمیٰ بخاری

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے ایرانی وفد نے ملاقات کی۔ ایرانی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ وفد میں ایران کے ڈائریکٹر برائے اوورسیز افیئرز ڈاکٹر احمد نوروزی، عباس محمد نژاد، مرتضیٰ شمسی اور علی محمدی نافچی شامل تھے۔ سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر فرید احمد بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے ایرانی وفد کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے بتایا وزیراعلیٰ پنجاب نے بیرون ملک روانگی سے قبل خصوصی ہدایت کی تھی کہ ایرانی مہمانوں کی مہمان نوازی میں کوئی کمی نہ رکھی جائے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا پاکستان اور ایران میں مذہبی اور ثقافتی گہری مماثلت رکھتی ہیں۔ مفکر اسلام ڈاکٹر علامہ اقبال کو ایران میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ دونوں ممالک مل کر علامہ اقبال کا دن منائیں گے۔ یہ تقریب یادگار ثابت ہوگی۔ تقریب کی تیاری میں محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب نے بھرپور محنت کی۔ ایرانی قونصل جنرل آفس نے بھی تعاون کیا۔ یہ دن پاک ایران دوستی کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔ جلد ہی پاکستان، بالخصوص پنجاب کے صحافیوں کا ایک وفد ایران کا دورہ کرے گا۔ جس سے میڈیا اور ثقافت کے میدان میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول زرداری کا علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت
  • اقبال کے مذہب پر علامہ عبدالعلی الہروی کی علمیت کا اثر
  • یوم اقبال اور ہم
  • علامہ اقبال۔۔۔۔۔۔ ایک روشن ستارہ
  • شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یومِ پیدائش کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
  • بنگلہ دیش کے موجودہ حالات ’دور آزمائش‘ ہے، علامہ بابونگری
  • حکیم مشرق اقبال اور علامہ ہروی کی ابتدائی ملاقاتیں
  • ایرانی وفد کی ملاقات‘ علامہ اقبال کا دن ملکر منائیں گے: عظمیٰ بخاری
  • ڈاکٹر ظفر اقبال بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کیلیے ڈھاکا روانہ