بنگلہ دیش کے موجودہ حالات ’دور آزمائش‘ ہے، علامہ بابونگری
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
بنگلہ دیش کی مذہبی تنظیم ’حفاظتِ اسلام‘ کے امیر علامہ محبّ اللہ بابونگری نے تمام اسلامی جماعتوں کو اتحاد کی دعوت دی ہے، تاہم جماعتِ اسلامی کو اس اتحاد سے خارج رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی کا نظریہ روایتی اسلامی تعلیمات سے متصادم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: قومی مفاہمتی کمیشن کا اخراجات سے متعلق الزامات کی سخت تردید
ڈھاکہ میں انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز بنگلہ دیش میں ’تاریخ، ورثہ اور قوامی مدارس کا کردار‘ کے عنوان سے منعقدہ علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابونگری نے مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ ایسے فیصلے نہ کریں جو اسلام یا اس کے بنیادی اصولوں کو نقصان پہنچائیں۔
انہوں نے موجودہ سیاسی و سماجی حالات کو بنگلہ دیش کے لیے آزمائش کا دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اسلام اور امتِ مسلمہ کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، دوسری جانب ملک کی خودمختاری اور اسلامی اقدار پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بنگلہ دیش میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے دفتر کے قیام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ملک کی خودمختاری اور مذہبی اقدار کے لیے خطرہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش علامہ بابونگری محب اللہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش علامہ بابونگری محب اللہ بنگلہ دیش
پڑھیں:
کراچی میں ایام فاطمیہ کی مجالس عزا، علامہ علی رضا رضوی کا خطاب، ہزاروں عزادار شریک
اسلام ٹائمز: مجالس سے معروف عالمِ دین علامہ علی رضا رضوی نے خطاب کیا، جنہوں نے سیرتِ حضرت فاطمہ زہراؑ، ان کی قربانیوں اور اسلام کی بقا میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مجالسِ عزا میں شہر بھر سے عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ آخری روز مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ علی رضا (ع) پر اختتام پذیر ہوا جہاں معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی کے نشتر پارک میں حضرت فاطمہ زہراؑ کی شہادت کے موقع پر ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے عظیم الشان مجالسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجالس سے معروف عالمِ دین علامہ علی رضا رضوی نے خطاب کیا، جنہوں نے سیرتِ حضرت فاطمہ زہراؑ، ان کی قربانیوں اور اسلام کی بقا میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مجالسِ عزا میں شہر بھر سے عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ آخری روز مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ علی رضا (ع) پر اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی مجلس سے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے جنابِ سیدہؑ کے مصائب بیان کیے اور امتِ مسلمہ کو ان کی سیرت سے رہنمائی حاصل کرنے کی تلقین کی۔ جلوس کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ شرکاء کی بڑی تعداد نے نظم و ضبط کے ساتھ شرکت کر کے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial