اسلام ٹائمز: مجالس سے معروف عالمِ دین علامہ علی رضا رضوی نے خطاب کیا، جنہوں نے سیرتِ حضرت فاطمہ زہراؑ، ان کی قربانیوں اور اسلام کی بقا میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مجالسِ عزا میں شہر بھر سے عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ آخری روز مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ علی رضا (ع) پر اختتام پذیر ہوا جہاں معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی کے نشتر پارک میں حضرت فاطمہ زہراؑ کی شہادت کے موقع پر ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے عظیم الشان مجالسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجالس سے معروف عالمِ دین علامہ علی رضا رضوی نے خطاب کیا، جنہوں نے سیرتِ حضرت فاطمہ زہراؑ، ان کی قربانیوں اور اسلام کی بقا میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مجالسِ عزا میں شہر بھر سے عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ آخری روز مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ علی رضا (ع) پر اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی مجلس سے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے جنابِ سیدہؑ کے مصائب بیان کیے اور امتِ مسلمہ کو ان کی سیرت سے رہنمائی حاصل کرنے کی تلقین کی۔ جلوس کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ شرکاء کی بڑی تعداد نے نظم و ضبط کے ساتھ شرکت کر کے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: معروف عالم دین علامہ علی رضا

پڑھیں:

کراچی:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر تاجر و صنعتکاروںسے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251106-08-30

سیف اللہ

متعلقہ مضامین