چیئرمین تحریک انقلاب پاکستان کی زہران ممدانی کو میئر نیوریاک منتخب ہونے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
چیئرمین تحریک انقلاب پاکستان کی زہران ممدانی کو میئر نیوریاک منتخب ہونے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز) چیئرمین تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے نیویارک کے میئر زہران ممدانی کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ زہران ممدانی کی بطور میئر نیویارک کامیابی نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کیلئے خوشی کا موقع ہے، مجھے فخر ہے کہ میں نے اور میری ٹیم نے بھرپور طریقے سے زہران ممدانی کی انتخابی مہم چلائی ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ زہران ممدانی نے ثابت کیا ہے کہ اصل تبدیلی تب آتی ہے جب آپ لوگوں تک ان کی زبان میں پہنچیں اور ان کی عزت و وقار کے لیے جدوجہد کریں۔زہران ممدانی کی جیت نسل پرستی کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے ،انتخابی مہم کے دوران زہران ممدانی کو نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کا سامنا بھی کرنا پڑا، تمام چیلنجز کے باوجود ان کی جیت امریکا میں مسلمانوں کے لیے ایک تاریخی موڑ ہے ،زہران ممدانی کی کامیابی سے امریکی سیاست میں برابری اور سماجی انصاف کو حقیقی طور پرجگہ ملے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم سے ایشئن فٹبال کنفڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئیر نائب صدر شیخ سلمان ابراہیم حماد الخلیفہ کی ملاقات وزارت آئی ٹی کا کیش لیس معیشت منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ افغانستان میں سچ بولنا جرم بن گیا، طالبان دور میں آزادیِ صحافت کا جنازہ نکل گیا برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف چیئرمین سی جے سی ایس سی کا برونائی کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق شاہین چوک انڈر پاس منصوبہ،چیئرمین سی ڈی اے کا تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: زہران ممدانی کو
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :