ذرائع نے بتایا کہ 2019ء سے تہاڑ جیل میں بند رکن پارلیمنٹ پر کچھ قیدیوں نے مبینہ طور پر حملہ کیا تھا اور اس جھگڑے کے دوران انہیں معمولی چوٹ آئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی تہاڑ جیل کے حکام نے جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے رہنما اور بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید کو جو دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کے الزام میں جیل میں بند ہیں، جیل نمبر 3 سے جیل نمبر ایک میں منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریباً دو ماہ قبل مبینہ طور پر ان پر حملہ کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایسا کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی حکومت کے ایک اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ انجینیئر رشید کو تہاڑ کی سب سے پرانی جیل نمبر ایک میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں تنہا وارڈ نمبر 9 کے ایک الگ سیل میں رکھا گیا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ جیل مینوئل کے مطابق ایک قیدی تنہا یا ایک سیل میں دو دیگر قیدیوں کے ساتھ رہ سکتا ہے۔

تہاڑ کے ایک ذریعے کے مطابق انجینیئر رشید کی جیل نمبر 3 سے جیل نمبر ایک میں منتقلی مبینہ حملے کے بعد رشید کی سکیورٹی کا تجزیہ کرنے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ 2019ء سے تہاڑ جیل میں بند رکن پارلیمنٹ پر کچھ قیدیوں نے مبینہ طور پر حملہ کیا تھا اور اس جھگڑے کے دوران انہیں معمولی چوٹ آئی تھی۔ رکن پارلیمنٹ نے ستمبر میں اپنے وکیل جاوید حبی کے ساتھ ایک قانونی ملاقات کے دوران جیل میں اپنے اوپر ہوئے حملہ کے بارے میں بتایا تھا۔ حکام نے بتایا کہ حملہ کے بعد انجینیئر رشید کے وارڈ کے ارد گرد نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے باقاعدہ جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انجینیئر رشید کو اسی سیل میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو رکھا گیا تھا۔

عوامی اتحاد پارٹی نے اس بات کی تصدیق کی کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ حلقہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ انجینیئر رشید کو مبینہ حملہ کے واقعے کے بعد سنگین سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دوسرے بلاک میں منتقل کیا گیا۔ پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ انجینیئر رشید، جو تہاڑ جیل میں قید ہیں، پر مبینہ طور پر کچھ قیدیوں نے معمول کی بات چیت کے دوران حملہ کیا۔ پارٹی نے تشویش اظہار کیا ہے اور مبینہ حملہ کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انجینیئر رشید حراست میں رہتے ہوئے 2024ء کے پارلیمانی انتخابات میں بارہمولہ سے آزاد رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ذرائع نے بتایا کہ انجینیئر رشید کو رکن پارلیمنٹ تہاڑ جیل میں جیل نمبر کے مطابق کے دوران حملہ کے پر حملہ حملہ کی کے بعد

پڑھیں:

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔

اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔

دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ