ایامِ فاطمیہ (س) کے احترام میں کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں پر مکمل پابندی کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایامِ فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے احترام میں 13 جمادی الاول تا 3 جمادی الثانی کے دوران ہر طرح کے کھیل، ٹورنامنٹ اور تفریحی پروگراموں پر مکمل پابندی کی اپیل کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمنِ امامیہ بلتستان کی مرکزی کابینہ کا ماہانہ اجلاس امامیہ مرکز جامع مسجد سکردو میں انجمن کے صدر آغا سید باقر الحسینی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور اجتماعی ذمہ داریوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متعدد اہم فیصلے متفقہ طور پر طے پائے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایامِ فاطمیہ سلام اللہ علیہا کے احترام میں 13 جمادی الاول تا 3 جمادی الثانی کے دوران ہر طرح کے کھیل، ٹورنامنٹ اور تفریحی پروگراموں پر مکمل پابندی کی اپیل کی جائے۔
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، تعلیمی اداروں اور کھیلوں کے منتظمین سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے، تاکہ ان ایام کے تقدس اور احترام کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لیے جمع شدہ امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ جن اضلاع سے تاحال متاثرین کی فہرستیں موصول نہیں ہوئیں، ان سے فوری طور پر رابطہ کیا جائے، تاکہ امداد کی تقسیم کا عمل جلد مکمل کیا جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
کوئٹہ، ایام شہادت بی بی فاطمہ زہرا (س) کے سلسلے میں مجالس عزاء منعقد
دختر رسول (ص) سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں مختلف مقامات پر مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایام فاطمیہ کے سلسلے میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف امام بارگاہوں اور عزاء خانوں میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔ جن سے کوئٹہ کے جید علمائے کرام خطاب کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دختر رسول (ص) سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں مختلف مقامات پر مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔ عزاداروں کی جانب سے امام بارگاہوں اور عزاء خانوں میں مرد اور خواتین کے لئے مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے۔ امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی امام بارگاہ امام رضا علیہ السلام، علامہ علی حسنین حسینی امامبارگاہ حسینی ہزارہ نچاری، علامہ محمد موسیٰ حسینی مسجد خاتم الانبیاء (ص)، علامہ محمد کاظم بہجتی مدرسہ علی ابن ابی طالب (ع)، علامہ رحمت علی رضوانی امام بارگاہ سید آباد میں مجالس عزاء سے خطاب کر رہے ہیں، جبکہ علامہ ڈاکٹر منیر حسین عسکری 5 نومبر سے مسجد خاتم الانبیاء میں دو روزہ مجالس عزاء سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ خواتین کے لئے بھی متعدد مقامات پر ایام شہادت بی بی فاطمہ زہرا (س) کے سلسلے میں مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے۔