مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا: وزیردفاع
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
لندن: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے افغان طالبان ریجیم کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے تو فوجی آپریشن واحد حل ہوگا۔وزیردفاع نے واضح کیا ہے کہ اگر افغان سرحد پار سے دراندازی بند نہ ہوئی تو پاکستان اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے فوجی آپشن استعمال کرنے پر مجبور ہوگا۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی اور حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں فوجی کارروائی آخری حل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔وزیردفاع نے بتایا کہ افغان طالبان حملے بند کرنے کی تحریری ضمانت دینے پر آمادہ نہیں، جبکہ بھارت کابل پر اثر و رسوخ رکھتا ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے پاکستان کو دہشت گردی میں الجھائے رکھے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
استنبول مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا، پاکستان، افغان سرزمین سے دہشت گردی بند کرانےکا مطالبہ دہرائےگا
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شیڈول کے مطابق کل بروز جمعرات استنبول میں ہوگا۔
ذرائع نے کہا کہ افغان طالبان کے کسی سینئیر وزیر کے استنبول جانے کی صورت میں وزیردفاع خواجہ آصف استنبول جا سکتے ہیں، افغان وفد کو دیکھ کر پاکستانی وفد کی قیادت کا فیصلہ ہوجائے گا-
ذرائع نے کہا کہ قومی سلامتی مشیر وفد میں شامل ہونگے، پاکستانی وفد افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشت گردی بند کرانے کا مطالبہ دہرائے گا۔