لاہور:

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا جہاں قومی ٹیم نے بہترین بولنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے مہمان ٹیم کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی اور سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ہدف 14 ویں اوور کی پہلی گیند پر 112 رنز بنا کر حاصل کرلیا، جس میں نوجوان اوپنر صائم ایوب کی دلکش اننگز بھی شامل تھی۔

صائم ایوب نے طویل عرصے بعد فارم حاصل کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 71 رنز بنائے جبکہ بولنگ میں سلمان مرزا نے 4 اوور کے کوٹے میں صرف 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی اور فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سلمان مرزا کو جنوبی افریقہ کے خلاف شان دار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بابر اعظم نے 18 گیندوں کا سامنا کرکے ایک چوکے کی مدد سے 11 رنز بنائے تاہم انہوں نے اس دوران ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بابراعظم نے ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 4 ہزار 234 رنز بنائے ہیں، انہوں نے یہ سنگ میل 130 میچوں کی 123 اننگز میں 39.

57 کی اوسط سے حاصل کیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ٹی20 کیریئر میں 3 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 128.77 ہے۔

بھارت کے سابق کپتان روہت شرما نے 159 میچوں میں 151 اننگز کھیل کر 32.05 کی اوسط سے 4 ہزار 231 رنز بنا کر سب سے زیادہ ٹی20 رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا، انہوں نے سب سے زیادہ 5 سنچریوں کا مشترکہ ریکارڈ بھی بنایا ہے۔

ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 117 اننگز میں 48.69 کی شان دار اوسط کے ساتھ 4 ہزار 188 رنز بنائے ہیں۔

انگلینڈ کے تجربہ کار بیٹر جوز بٹلر نے 132 اننگز میں 35.49 کی اوسط اور 148.97 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3 ہزار 869 رنز بنا رکھے ہیں اور فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

پانچویں نمبر پر آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ ہیں، جنہوں نے 150 اننگز میں 26.69 کی اوسط سے 3 ہزار 710 رنز بنائے ہیں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 118 اننگز میں 31.81 کی اوسط سے 3 ہزار 531 رنز بنا کر چھٹے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے محمد رضوان نے 106 میچ کھیلے ہیں اور 93 اننگز میں 47.41 کی اوسط اور 125.37 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3 ہزار 414 ٹی20 رنز بنائے ہیں اور اس فہرست میں ان کا نمبر 6 ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں سب سے زیادہ کے سابق کپتان رنز بنائے ہیں جنوبی افریقہ ٹی20 کرکٹ میں کی اوسط سے ہیں اور

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ