ہیڈ کوچ طاہر زمان کا ہاکی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش جانے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے ہاکی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش جانے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق طاہر زمان اختلافات کی وجہ سے مزید ذمہ داری نہیں نبھانا چاہتے، طاہر زمان نے عہدے سے الگ ہونے کیلئے قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کی ہے، محمد عثمان کو ہیڈ کوچ کے مینیجر کی ذمہ داری ملنے کا امکان، طاہر زمان کے دو کھلاڑیوں کے انتخاب پر پی ایچ ایف سے اختلافات ہوئے۔دو کھلاڑیوں نے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد کیمپ میں رپورٹ کی، اختلافات برقرار رہے اور طاہر زمان نے استعفی دیا تو پرو لیگ سے قبل پی ایچ ایف غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، طاہر زمان کل ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش نہیں جا رہے۔طاہر زمان نے سپین کے دورے کیلئے بھی عدم دستیابی کا بتا دیا ہوا ہے، طاہر زمان کے قریبی ذرائع نے ٹیم کی ذمہ داریوں سے بریک لینے کی تصدیق کر دی، بتایا گیا ہے کہ طاہر زمان بیٹی کی شادی کی وجہ سے دورے پر ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے، طاہر زمان کی بیٹی کی شادی کی مصروفیات کے ساتھ پی ایچ ایف سے اختلافات کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: طاہر زمان نے ٹیم کے ہمراہ
پڑھیں:
پری ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم بنگلادیش روانہ
پری ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم بنگلادیش روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچز کی ہاکی سیریز ہوگی جس کے لیے 18 رکنی اسکواڈ لاہور سے ڈھاکا روانہ ہوگیا۔
ہیڈ کوچ طاہر زمان نے فیڈریشن کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔
تین میچز پر مشتمل سیریز 13 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی حاصل کرے گی۔
عماد شکیل بٹ دورہ بنگلادیش میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں عبدااللہ اشتیاق خان، منیب الرحمان، محمد سفیان خان، محمد عبداللہ، حمادالدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت، غضنفر علی، رانا عبدالوحید، افراز، عبد الحنان شاہد، عبدالرحمان، رانا محمد ولید، احمد ندیم اور جنید منظور شامل ہیں۔