’بھیا مت کرو‘، بھارت میں موٹرسائیکل رائیڈر جنسی بھیڑیے بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
بھارتی شہر بینگلورو میں ایک ریپڈو بائیک ٹیکسی رائیڈر پر دورانِ سفر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے، خاتون کے مطابق رائیڈر نے سفر کے دوران ان کی ٹانگ چھونے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے ویڈیو ریکارڈ کر کے پولیس سے رجوع کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ واقعے کی ولسن گارڈن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
شکایت کنندہ خاتون نے انسٹاگرام پر اپنی روداد شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چرچ اسٹریٹ سے اپنے پیئنگ گیسٹ ہاؤس واپس جارہی تھیں جب ریپڈو کے رائیڈر نے دورانِ سفر ان کی ٹانگ چھونے کی کوشش کی۔
خاتون کے مطابق ’یہ سب اتنی اچانک ہوا کہ میں کچھ سمجھ ہی نہ سکی، نہ ہی ریکارڈنگ کرپائی، جب اس نے دوبارہ ایسا کیا تو میں نے کہا، بھائیہ کیا کررہے ہو، مت کرو، لیکن وہ نہیں رکا۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ چونکہ علاقے میں نئی تھیں اس لیے انہیں راستے کا علم نہیں تھا اور وہ بائیک رکوانے سے بھی خوفزدہ تھیں۔
خاتون کے مطابق منزل پر پہنچنے کے بعد قریب موجود ایک شخص نے واقعہ دیکھا اور رائیڈر سے بازپرس کی۔ رائیڈر نے معافی مانگی مگر جاتے ہوئے ایسے انداز میں اشارہ کیا جس سے وہ مزید خوفزدہ ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہ واقعہ اس لیے عوام کے سامنے لارہی ہیں تاکہ کوئی اور خاتون ایسی صورتحال کا شکار نہ ہو۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ ریپڈو انتظامیہ کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
نوشہرو فیروز: دیور نے بیوی کیساتھ مل کر بھابھی کو قتل کردیا
---فائل فوٹوصوبہ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں نورانی کالونی میں دیور نے بیوی کے ساتھ مل کر بھابھی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے قتل کر کے مقتولہ کی لاش گھر میں دفن کردی، اہلِ علاقہ کی اطلاع پر خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی ہے جبکہ قتل کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
پولیس کے مطابق ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والی خاتون کی لاش اسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔