انسان کی جسمانی خوشبو کا تعلق اس کی خوراک سے بھی ہوتا ہے: تحقیق
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسان کی خوراک نہ صرف اس کی صحت بلکہ جسمانی خوشبو پر بھی نمایاں اثر ڈالتی ہے، بعض غذائیں قدرتی جسمانی خوشبو کو دوسروں کے لیے زیادہ دلکش اور خوشگوار بنا سکتی ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ہر فرد کی خوشبو منفرد ہوتی ہے، جس پر جینز، ہارمونز، موڈ، صحت اور صفائی جیسے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں، تاہم سائنس دانوں کے مطابق خوراک وہ واحد عنصر ہے جس پر انسان کا مکمل اختیار ہوتا ہے۔
اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف اسٹرلنگ کے پروفیسر کریگ رابرٹس کے مطابق انسان جو کچھ کھاتا ہے، وہ نظامِ ہضم اور جلد کے ذریعے جسمانی خوشبو کو متاثر کرتا ہے، جبکہ سانس اور پسینہ اس کے اہم ذرائع ہیں۔ امریکی ماہر لینا بیگڈاش کے مطابق بعض غذائیں، مثلاً لہسن اور پیاز، آنتوں میں بیکٹیریا کے ساتھ مل کر گیس پیدا کرتی ہیں جو سانس کے ذریعے خارج ہو کر بدبو پیدا کرتی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ خالص پسینے میں بدبو نہیں ہوتی بلکہ جب یہ جلد پر موجود بیکٹیریا کے ساتھ ملتا ہے تو ناخوشگوار بو پیدا ہوتی ہے۔ بروکلی، بند گوبھی اور شلجم جیسی سبزیوں میں موجود سلفر مرکبات بھی پسینے کے ذریعے خارج ہو کر تیز بو پیدا کرتے ہیں۔
چیک ریپبلک کی چارلس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مردوں میں لہسن کا استعمال خوشبو کو زیادہ پُرکشش بنا دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جسم کی مجموعی صحت کو بہتر بنا کر قدرتی خوشبو کو نکھارتی ہیں۔
اسی طرح 2017 میں کی جانے والی ایک آسٹریلوی تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ پھل اور سبزیاں کھانے والے مردوں کی جسمانی خوشبو نسبتاً میٹھی اور دلکش ہوتی ہے۔ گاجر، کدو، ٹماٹر اور پپیتے میں موجود کیروٹینائڈز (Carotenoids) اس خوشبو میں اضافہ کرتے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق متوازن غذا جس میں گوشت اور انڈے محدود مقدار میں شامل ہوں خوشبو کو بہتر بناتی ہے، جب کہ زیادہ کاربوہائیڈریٹس کا استعمال اس کے برعکس اثر ڈالتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک اور جسمانی خوشبو کا تعلق گہرا ہے — پھل، سبزیاں اور لہسن جسمانی خوشبو کو بہتر بناتے ہیں، جب کہ گوشت، الکحل اور کیفین اسے متاثر کر سکتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
فوٹو: فائلکفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی نے مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔