data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

(فائل فوٹو)

باکو:۔ آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں پاکستان کے جدید جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ پیش کیا، جس نے پریڈ گراﺅنڈ میں موجود حاضرین کو مسحور کر دیا۔ جیسے ہی یہ لڑاکا طیارے گھن گرج کے ساتھ فضا میں اڑے، ماحول وطن دوستی اور جوش و جذبے سے گونج اٹھا۔

آذر بائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں  پاک فوج کے خصوصی دستے نے شرکت کی اور قومی پرچم تھامے ہوئے پاکستانی فوجی دستے نے مہمانوں کو سلامی دی۔ پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے بھی ترکیے اور آذربائیجان کے ساتھ مل کر فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔

باکو کی فضاﺅں میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں کی گھن گرج نے بھی دیکھنے والوں کا لہو گرما دیا۔ زمین پر ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش بھی کی گئی۔ دیکھنے والوں نے پاکستان، آذربائیجان اور ترکیے کے فوجی دستوں کی مہارت کو خوب سراہا۔

 وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کے مطابق آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں پاکستانی دستے اور جے ایف-17 تھنڈر طیارے شریک ہوئے۔ یہ دن 2020ءکی 44 روزہ کاراباخ جنگ میں آذربائیجان کی فتح کی یاد میں ہر سال 8 نومبر کو منایا جاتا ہے۔

وزیراطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ “پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی زندہ باد۔ آج پاکستانی افواج اور جے ایف-17 تھنڈر طیارے آذربائیجان کی یومِ فتح پریڈ میں شرکت کر رہے ہیں، جو کاراباخ کی آزادی کی علامت ہے”۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے باکو میں مشترکہ عشائیے میں شرکت کی۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران مختلف تقاریب میں شریک ہوئے، جہاں دونوں رہنماﺅں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، رابطوں اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آذربائیجان کے جے ایف 17 تھنڈر پریڈ میں فتح کی

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کے لیے باکو روانہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان کے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے آج باکو روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ بات چیت میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات موجود ہیں، جن کی بنیاد مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر ہے۔ دونوں ممالک اسلامی تعاون تنظیم (OIC)، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) اور اقوام متحدہ (UN) جیسے بین الاقوامی فورمز پر قریبی اشتراکِ عمل رکھتے ہیں۔

وزیراعظم کا یہ دورہ آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آذر بائیجان: یومِ فتح کی پریڈ میں جے ایف17 تھنڈرطیاروں کی گھن گرج نے دیکھنے والوں کا لہو گرمادیا
  • آذربائیجان: یومِ فتح کی پریڈ میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی شاندار گھن گرج
  • جے ایف-17 تھنڈر کی گرج نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں جوش بھر دیا
  • آذربائیجان کی فتح کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لیے مشعل راہ، وزیراعظم کا باکو میں فوجی پریڈ سے خطاب
  • آذربائیجان میں یومِ فتح کا پریڈ، طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
  • آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم، باکو پہنچ گئے
  • آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر وزیراعظم باکو پہنچ گئے
  • وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کے لیے باکو روانہ