WE News:
2026-07-24@05:57:15 GMT

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی عبوری حکومت سے مذاکرات پر رضامند

اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی عبوری حکومت سے مذاکرات پر رضامند

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے کہا ہے کہ اگر نگران حکومت کے چیف ایڈوائزر کی جانب سے براہ راست دعوت دی گئی تو وہ سیاسی مذاکرات میں شریک ہونے کے لیے تیار ہے، تاہم جماعتِ اسلامی کے ذریعے پیغام رسانی قابل قبول نہیں۔

ڈھاکا میں انسٹیٹیوٹ آف ڈپلومہ انجینئرز میں ’نیشنل ریولوشن اینڈ سولڈیریٹی ڈے‘ کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر بی این پی کی طلبہ تنظیم جتیہ تابد چاترا دل کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن صلاح الدین احمد نے کہا کہ نگران حکومت کو اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی لیگ کے دور میں ہونے والے غیرمنصفانہ معاہدوں پر بھارت سے مذاکرات کریں گے: بنگلہ دیش

ان کا کہنا تھا کہ ’آپ منتخب حکومت نہیں ہیں، یہ کبھی نہ بھولیں۔ طاقت کا غیر ضروری مظاہرہ آپ کے منصب کے شایانِ شان نہیں۔ ‘

جماعتِ اسلامی کے ذریعے مذاکراتی دعوت پر اعتراض

صلاح الدین احمد نے کہا کہ اگر چیف ایڈوائزر ہمیں مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں تو ہم ضرور جائیں گے، لیکن کسی دوسری سیاسی جماعت کے ذریعے یہ پیغام کیوں دیا جا رہا ہے؟ ’یہ کون ہیں جو ہمیں مذاکرات کے لیے بلا رہے ہیں؟ ‘

واضح رہے کہ جمعرات کو جماعتِ اسلامی کے رہنما سید عبداللہ محمد طاہر نے بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر کو فون کرکے جولائی چارٹر اور آئندہ ریفرنڈم سے متعلق سیاسی مذاکرات پر گفتگو کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: عبوری حکومت کا سیاسی اختلافات پر اظہارِ تشویش، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں خود فیصلے کرنے کا عندیہ

صلاح الدین نے کہا کہ بی این پی تمام سیاسی جماعتوں بشمول جماعتِ اسلامی اور نیشنلِسٹ سٹیزن پارٹی (این سی پی) سے جمہوری رابطے رکھتی ہے، تاہم کسی سیاسی جماعت کو مذاکرات میں ’’ریفری‘‘ کا کردار ادا کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔

جولائی چارٹر پر اختلاف

بی این پی نے نگران حکومت کو 28 اکتوبر کو نیشنل کنسینسس کمیشن کی سفارشات پر سخت اعتراض کیا ہے، جن کے مطابق جولائی چارٹر کے نفاذ کا مسودہ ’اصل معاہدے‘ سے کافی مختلف ہے جو 17 اکتوبر کو سیاسی جماعتوں نے دستخط کیا تھا۔

بی این پی کا مؤقف ہے کہ ریفرنڈم قومی انتخابات کے دن ہی ہونا چاہیے، جبکہ جماعتِ اسلامی ریفرنڈم کو پہلے کرانے کی حامی ہے تاکہ جولائی چارٹر کو انتخابات سے قبل قانونی حیثیت مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا عالمی پلاسٹک معاہدے کے مسودے کو مسترد کرنے کا اعلان

نگران حکومت نے سیاسی جماعتوں سے ایک ہفتے میں اتفاقِ رائے پیدا کرنے کا کہا ہے، بصورتِ دیگر حکومت یکطرفہ فیصلہ کر سکتی ہے۔ اس پر ردِعمل دیتے ہوئے صلاح الدین نے کہا کہ ’آپ کو یہ اختیار نہیں کہ ہمیں سات دن میں شرائط منوانے کا حکم دیں۔ ایک غیر منتخب حکومت کے لیے ایسی دھمکیاں زیب نہیں دیتیں۔ ‘

جماعت اور عوامی لیگ پر تنقید

صلاح الدین احمد نے جماعتِ اسلامی کو متنبہ کیا کہ ’جن لوگوں نے 1971 کی روح کے خلاف کردار ادا کیا اور بعد میں ارشاد کے دور میں شامل ہوئے، اگر اب وہ عوامی لیگ کے ساتھ اتحاد کے ذریعے دوبارہ سیاست میں آنے کی کوشش کریں گے تو انجام اللہ ہی جانتا ہے۔ اس سے صرف آمرانہ قوتیں ہی مضبوط ہوں گی۔ ‘

انہوں نے کہا کہ’سیاسی مفادات کے لیے عوامی تحریک کو نقصان نہ پہنچائیں، عوام بنگلہ دیش کی جمہوری جدوجہد کو ذاتی مفادات کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔ ‘

عوامی لیگ کے ’لاک ڈاؤن‘ پروگرام پر تبصرہ

صلاح الدین نے 13 نومبر کو عوامی لیگ کے اعلان کردہ ’لاک ڈاؤن‘ پروگرام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا وہ واقعی سمجھتے ہیں کہ عوام ان کی کال پر لبیک کہیں گے؟ اگر ایسا ہوتا تو وہ 5 اگست کو اقتدار سے کیوں ہٹائے گئے؟ آئیں اور دیکھیں کہ اب عوام ان کا استقبال کیسے کرتے ہیں۔‘

طلبہ رہنماؤں کا انتباہ

چاترا دل کے صدر رکیبول اسلام نے کہا کہ ملک میں انتشار اور عدم استحکام مخصوص حلقوں کی سازشوں کا نتیجہ ہے۔ ’جو قوتیں بھارت کے مفادات کے لیے سڑکوں پر تشدد اور افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں، تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔‘

تقریب کی نظامت جنرل سیکریٹری نصیر الدین نے کی، جبکہ تنظیمی سیکریٹری امان اللہ امان اور ڈھاکا یونیورسٹی یونٹ کے صدر گنیش چندر رائے سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’نیشنل ریولوشن اینڈ سولڈیریٹی ڈے we news بنگلہ دیشن نیشنل پارٹی بی این پی بنگلہ دیش جتیہ تابد چاترا دل جماعت اسلامی چیف ایڈوائزر طلبہ تنظیم عبوری حکومت مذاکرات.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیشن نیشنل پارٹی بی این پی بنگلہ دیش جماعت اسلامی چیف ایڈوائزر عبوری حکومت مذاکرات جولائی چارٹر عوامی لیگ کے نگران حکومت سیاسی جماعت صلاح الدین بنگلہ دیش بی این پی نے کہا کہ کے ذریعے الدین نے کرنے کا کے لیے

پڑھیں:

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی