دیگر صوبوں کو ترقی، بلوچستان کو آپریشن دینا زیادتی ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
اپنے بیان میں جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماء مرتضیٰ کاکڑ نے کہا کہ ہم ظلم کے ہر اقدام کو بدلنے اور نظام بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس فرسودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ظلم کے نظام کو بدلنے اور قومی دولت چند خاندان کی بجائے 25 کروڑ عوام پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ دیگر صوبوں کو موٹر وے، یونیورسٹیاں، اسپتال، روزگار، سفر، علاج و تعلیم کی جدید سہولیات اور بلوچستان کو آپریشن، چیک پوسٹیں دینا زیادتی ہے۔ جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ نظام کی تبدیلی کیلئے بدل دو نظام کے عنوان کے تحت 21 سے 23 نومبر مینار پاکستان لاہور میں لاکھوں عوام کا اجتماع عام ہوگا۔ جس میں بلوچستان کا مقدمہ اور صوبے کے مسائل مشکلات کا حل پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظلم کے ہر اقدام کو بدلنے اور نظام بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس فرسودہ طبقاتی نظام کو بدلا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔