لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم  26ویں ترمیم کا تسلسل اور نظام پر گرفت مضبوط کرنے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ جماعت اسلامی ایسے کسی بندوبست کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کے اقدام کی حمایت کرے گی۔ منصورہ میں ملک گیر ڈیجیٹل اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے انہوں نے کہا بدل دو نظام کے نعرہ کے تحت مینار پاکستان پر عظیم الشان اجتماع عام انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم‘ نائب امراء‘ ڈپٹی سیکرٹری جنرل وقاص جعفری، ضیاء الدین انصاری و دیگر موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاجماعت اسلامی انتخابات اور جمہوری جد وجہد سے عادلانہ نظام کے قیام کیلئے جد وجہد کر رہی ہے۔ قبل ازیں حافظ نعیم الرحمن نے سینئر صحافی اور مصنف الطاف حسین قریشی کی کتاب ’’پیارے مولانا‘‘کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ بانی جماعت اسلامی کے انٹرویوز اور ان کی شخصیت اور افکار سے متعلق کتاب کی تقریب رونمائی ذیلدار پارک اچھرہ میں ہوئی۔ اہم مقررین اور شرکاء میں نائب امیر لیاقت بلوچ، لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، جماعت اسلامی کے دیگر سینئر رہنما، صحافی حضرات شامل تھے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جماعت اسلامی باقی شعبوں کی طرح انتخابی سیاست میں بھی کامیاب ہو گی۔ انہوں نے شرکاء کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن