پاکستان کی کامیابیوں پر فخر‘ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے‘ امیر قطر,آئندہ برس دورہ پاکستان کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-01-21
دوحا (خبرایجنسیاں) امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں امیرِ قطر نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔صدرِ مملکت نے امیرِ قطر کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، صدرِ مملکت نے قطر کی ترقی اور امیرِ قطر کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا۔امیرِ قطر نے پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان منفرد حیثیت رکھتا ہے جو چین، مغرب اور خلیجی ممالک سے بیک وقت تعلقات رکھتا ہے۔ملاقات کے دوران صدرِ مملکت نے دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی، قطر میں دوحا مذاکرات کی میزبانی اور افغانستان سے متعلق کردار کو سراہا۔امیرِ قطر نے تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری روابط کی ہدایت دی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان موجودہ مسائل حل کرکے حالیہ چیلنجز کو پسِ پشت ڈال دیں گے۔امیرِ قطر نے صدرِ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کے دورے کا اعلان کیا، ملاقات میں بلاول زرداری اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔قبل ازیں صدرآصف علی زرداری نے قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی سے دوحا میں ملاقات کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
معاون خصوصی / وزیر مملکت نے اپنی وزارت میں پندرہ لاکھ کے مساج کا بل جمع کروادیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک معاون خصوصی / وزیر مملکت نے مبینہ طور پر اپنی وزارت میں پندرہ لاکھ کے مساج کا بل جمع کروایا ہے،وزیر موصوف کا کہنا ہے کہ انہوں نے تھائی لینڈ سے مساج کروایا تھا،اب وزارت کے سیکرٹری بل پر دستخط نہیں کررہے۔
نوٹ۔ پاکستان میں غربت اور مہنگائی عروج پر ہے اور وزیر مساج کا بل بھی سرکاری کھاتے سے ادا کرنا چاہتے ہیں، کیا لوٹ مار کی گنگا بہہ رہی ہے ۔
مزید پڑھیں۔کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش