جماعت اسلامی کا اجتماع عام ملکی تاریخ کا بڑا اجتماع ہو گا‘ طارق سلیم
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-10
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا 21، 22 اور23 نومبر کو مینار پاکستان پرہونے والاعظیم الشان اجتماع عام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا،جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ’’بدل دو نظام‘‘ کے نعرے کے تحت نظام کی تبدیلی کے لیے منظم ملک گیر جدوجہد کا آغاز کا اعلان کریں گے،جس سے ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کی تحریک شروع ہوجا ئے گی۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے اب تک پنجاب میں ہزاروں افراد نے اجتماع عام میں شر کت کے حوالے سے رجسٹریشن کرا لی ہے،نوجوان استحصالی نظام کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں اپنی فیملیوں سمیت شر یک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی گجرات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ اجتماع عام کے موقع پر قوم کے سامنے تعلیم کے شعبے میں بہتری، عدالتی اصلاحات کا مکمل ایجنڈا پیش کیا جا ئے گا، استحصالی نظام نے مزدوروں، چھوٹے کسانوں کو کچل کر رکھ دیا ہے، زراعت میں کارپوریٹ سیکٹر کا نیا رجحان جاگیرداری نظام کا تسلسل ہے،ملک میں افسر شاہی اپنے آپ کو حاکم تصور کرتی ہے، سیاست وراثت، خاندان اور ذات کے گرد گھوم رہی ہے، ان حالات میں ایک منظم سیاسی جماعت ہی فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ سکتی ہے، انھوں نے کہا کہ اجتماع عام میں عالم اسلام کے رہنما ،تاجر، صنعتکار، نوجوان اور طلبہ تحریکوں کے کارکنان بھی خصوصی طور پر شر یک ہوں گے، ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاکہ جماعت اسلامی نے آئی پی پیز کے خلاف کامیاب تحریک چلائی، جس کے نتیجے میں قوم کو سستی بجلی ملی اور خزانے کو اربوں کا فائدہ ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا جماعت اسلامی
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں