اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسران پر 25 کروڑ روپے سے زائد رشوت وصول کرنے کے  الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق  شہزاد حیدر (ایڈیشنل ڈائریکٹر)، حیدر عباس (ڈپٹی ڈائریکٹر)، محمد بلال (سب انسپکٹر) اور دیگر افسران نے غیر ملکی شہری  کے ساتھ ملی بھگت کر کے غیر قانونی کال سینٹرز سے بھاری رقوم رشوت کے طور پر وصول کیں۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے راولپنڈی میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے پندرہ (15) کال سینٹرز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے این سی سی آئی اے (نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) کے افسران پر 25 کروڑ روپے سے زائد رشوت وصول کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق یہ کال سینٹرز بحریہ ٹاؤن  راولپنڈی میں غیر ملکی شہریوں کی سرپرستی میں چلائے جا رہے تھے، جہاں پاکستانی ملازمین کو بھاری تنخواہوں پر رکھا گیا تھا۔ یہ گروہ مختلف اسکیموں کے ذریعے عوام سے پیسے ہتھیا کر منی لانڈرنگ میں ملوث تھا۔تحقیقات میں پتہ چلا کہ این سی سی آئی اے کے افسران ان غیر قانونی کال سینٹرز سے فی کال سینٹر ماہانہ 15 لاکھ روپے لیتے تھے، جب کہ مجموعی طور پر 20 ملین روپے ماہانہ بطور رشوت حاصل کیے گئے۔واضح رہے کہ یہ غیر قانونی کال سنٹرز پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے تھے جبکہ این سی سی آئی کے افسران بھاری رشوت کے عوض ایسے عناصر کی سر پرستی کررہے تھے ۔

جیت کا کریڈ ٹ شاہین آفریدی کو دینا چاہیے، انہوں نے اچھی کپتانی کی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق، ملزمان میں عامر نذیر (ایڈیشنل ڈائریکٹر)، ندیم احمد خان (اسسٹنٹ ڈائریکٹر)، سلیم علی (سب انسپکٹر)، اور طاہر محی الدین (فرنٹ مین) بھی شامل ہیں۔ ملزمان نے مبینہ طور پر غیر ملکی شہریوں سے بات چیت کے ذریعے 2 کروڑ روپے کی ڈیل طے کی تھی جبکہ بعض رقوم ’’ون ٹائم پرمیشن ٹو اوپن‘‘ کے نام پر لی گئیں۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 109، 161، 386، 420 اور انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1947 کی شق 5(2) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔تحقیقات کے مطابق، این سی سی آئی اے کے بعض اہلکاروں نے رشوت کی رقم مختلف اقساط میں وصول کی جبکہ ڈیجیٹل شواہد، چیٹ ریکارڈز، اور ویڈیوز بھی بطور ثبوت جمع کر لی گئی ہیں۔مزید تحقیقات کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد صفیر احمد، انسپکٹر محمد وحید خان، اور سب انسپکٹر شمس گوندل پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: غیر قانونی کال کال سینٹرز ایف آئی اے کے افسران کے مطابق

پڑھیں:

پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت

کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا، پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر صدارت کی۔ 

اس موقع پر پنجاب کے وزرائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کے افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ 

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔ 

خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کسی ایک محکمہ کی ذمہ داری نہیں، اقدامات کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہے۔ 

خواجہ عمران نے سی ای او ہیلتھ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔ 

انھوں نے کہا کہ ایچ آر منیجمنٹ، والنٹیر ماڈل کو اپناتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ  کو انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 

خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے، عوام اپنےگھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کویقینی بنائیں

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا