روس ڈونباس پر قبضے کے قریب پہنچ چکاہے، یوکرینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیف: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس مشرقی یوکرین کے شہر پوکروفسک پر جلد از جلد قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ وہ پورے ڈونباس خطے پر کنٹرول حاصل کر سکتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق سپریم کمانڈر انچیف کے اجلاس کے بعد یوکرینی صدر نے کہاکہ روسی افواج کا پہلا ہدف پوکروفسک پر قبضہ ہے، شہر میں 314 روسی فوجی موجود ہیں جبکہ بڑی تعداد مضافات میں تعینات ہے، گزشتہ تین دنوں میں روسی فوج نے 220 حملے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس پوکروفسک میں پیش قدمی کے ذریعے دنیا کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہ وہ جنگ کے میدان میں کامیاب ہو رہا ہے، تاکہ امریکہ کی جانب سے مزید پابندیوں یا سخت اقدامات کو روکا جا سکے، اکتوبر کے دوران روسی فوج کو جنگ کے آغاز سے اب تک سب سے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے، جو 27 سے 28 ہزار فوجیوں تک پہنچ گیا، یوکرین جلد ہی مقامی سطح پر Mavic طرز کے ڈرونز کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کرے گا۔
یوکرینی صدر نے ہنگری کے وزیراعظم وِکٹر اوربان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس ملاقات میں روسی توانائی سے متعلق امور زیرِ بحث آئیں گے، کییف ایسے مذاکرات کی حمایت نہیں کرے گا جو صرف سیاسی مفاد کے لیے ہوں اور جن سے کوئی عملی نتیجہ نہ نکلے۔
خیال رہے کہ پوکروفسک، جو ڈونیٹسک کے علاقے میں واقع ہے، روسی حملوں کا نیا مرکز بن چکا ہے۔ اگر یہ شہر روس کے قبضے میں چلا جاتا ہے تو ماسکو ڈونباس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کر سکے گا جو اس کی 2022 سے جاری جارحیت کا بنیادی ہدف ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع۔ سعودی ائیرلائن کے ذریعے 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/zBqJGjKIEa
— Media Talk (@mediatalk922) June 1, 2026
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد آئیرپورٹ حجاج کرام طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری