Jasarat News:
2025-11-06@21:52:04 GMT

یوکرین پر روسی ڈرون حملے، 135 خودکش طیارے داغے گئے

اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT

یوکرین پر روسی ڈرون حملے، 135 خودکش طیارے داغے گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے  کہا  کہ روس نے رات گئے 135 حملہ آور ڈرونز یوکرین کے مختلف شہروں پر داغے، جن کا نشانہ توانائی کے انفراسٹرکچر کو بنایا گیا۔ ان حملوں میں ڈنیپرو ریجن میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے لیے ایک اور ہنگامہ خیز رات تھی۔ روسیوں نے ہمارے شہروں پر 135 خودکش ڈرونز سے حملے کیے، شہر کامیانسکے میں ایک رہائشی عمارت اور ریلوے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جبکہ آٹھ شہری زخمی ہوئے۔

یوکرین کی وزارتِ دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے روسی علاقوں کورسک، اوریل اور پریمرسکواختارسک سے داغے گئے 108 ڈرونز کو تباہ یا ناکارہ بنا دیا،دشمن کے 108 ڈرونز کو شمال، جنوب اور مشرقی علاقوں میں مار گرایا گیا، تاہم 27 ڈرونز 13 مقامات پر اپنے اہداف پر جا گرے۔

دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس کی افواج نے بھی یوکرین کی جانب سے داغے گئے 75 ڈرونز کو مختلف علاقوں، بشمول وولگوگراد، کریمیا، وورونیزھ، اور روستوف میں تباہ کیا۔

وولگوگراد کے گورنر آندرے بوچاروف کے مطابق، ایک ڈرون کے رہائشی عمارت سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا،دہشت گرد ڈرون حملے کے نتیجے میں بالکونیاں اور کھڑکیاں تباہ ہوئیں، ایک شہری جاں بحق ہوا جبکہ ملبے سے صنعتی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔

دونوں ممالک کی جانب سے حملوں کے دعوے اور جوابی کارروائیاں جاری ہیں  جب کہ موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ روس نے یوکرین کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مہم تیز کردی ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی آئی اے انجینئرز کے خدشات درست ثابت ہونے لگے’کراچی میں اتارے گئے طیارے کے مسائل کی ہسٹری ہے‘

PIA انجینئرز کے خدشات درست ثابت ہونے لگے ہیں جب کہ جہاز AP-BMS  کو حفاظتی بنیادوں پر کراچی میں لینڈ کرایا گیا۔

سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (SAEP) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ قومی ایئرلائن (PIA) کے انجینئرز کے طیاروں کی سیفٹی اور مینٹیننس کے حوالے سے اٹھائے گئے خدشات ایک بار پھر درست ثابت ہو رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ آج لاہور سے جدہ روانہ ہونے والا PIA کا طیارہ AP-BMS راستے میں ونڈ شیلڈ میں دراڑ (Windshield Crack) آنے کے باعث حفاظتی بنیادوں پر کراچی ایئرپورٹ کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا، جہاں جہاز کو محفوظ طور پر لینڈ کرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ طیارہ پہلے سے ریلی مینٹیننس اور تکنیکی مسائل کی ہسٹری رکھتا تھا، جس پر انجینئرز کی جانب سے بارہا توجہ دلائی گئی تھی۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان خدشات کو نظرانداز کیا گیا۔

آج پیش آنے والا واقعہ واضح ثبوت ہے کہ انجینئرز کے پیشہ ورانہ خدشات حقیقت پر مبنی ہیں اور ان پر فوری توجہ نہ دینے سے ایوی ایشن سیفٹی براہِ راست متاثر ہو سکتی ہے۔

سوسائٹی نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجینئرز کا مؤقف کبھی بھی ذاتی یا تنظیمی مفاد پر مبنی نہیں رہا، بلکہ صرف اور صرف طیاروں کی حفاظت، مسافروں کے تحفظ، اور بین الاقوامی مینٹیننس معیار کے نفاذ کے لیے ہے۔

سیپ نے حکومتِ پاکستان، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) اور PIA انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی شفاف انکوائری کریں اور انجینئرز کے پیش کردہ سیفٹی ایشوز کو سنجیدگی سے حل کریں تاکہ مستقبل میں کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت جنگ میں آٹھ طیارے تباہ ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
  • پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے دشمن ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
  • پی آئی اے انجینئرز کے خدشات درست ثابت ہونے لگے’کراچی میں اتارے گئے طیارے کے مسائل کی ہسٹری ہے‘
  • پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
  • پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خودکش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
  • پاکستان نے سرحد پار سے آنیوالے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
  • امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • واہگہ بارڈر خودکش حملے کے مقدمے میں پھانسی کی سزا پانے والے 3 مجرمان بری
  • واہگہ بارڈر خودکش حملے کے مقدمے میں پھانسی کی سزا کے منتظر 3 مجرمان بری