موسم کی تبدیلی مختلف بیماریوں کی پیدا کررہی ہے ،ڈاکٹر نوید
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام کے معروف بچوں کے ڈاکٹر رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام کے میڈیکل آفسرڈاکٹر نوید احمد میمن نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی بچوں میں گلے سانس، بخار ٹائیفائیڈ ملیریا کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے ڈینگی کے بعد یہ خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے اس جانب توجہ دی جائے۔ یہ بات انہوں نے سماجی رہنماوں اور والدین کو لیکچر دیتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع حیدرآباد میں عوام ابھی ڈینگی کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہے کہ اب سردی میں ایک دم مذید اضافہ ہو گیا۔ اس موقع پر سماجی تنظیموں کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بچوں کے والدین کو سمجھنا چاہیے گلی گلی محلے جاکر کہ وہ اپنے بچوں پر احتیاط کریں۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی رات میں ٹھنڈک پڑنے کی وجہ سے ٹنڈوجام اور اس کے گردونواح میں بچوں میں سینے گلے سانس، ٹائیفائیڈ بخار ملیریا کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا اس کی وجہ ٹھنڈے مشروبات کا استعمال رات میں باہربغیر گرم پہنائے گھومنے لے جانا خود بھی کو گرم کپڑے نہ پہنانا، مچھروں سے محفوظ نہ رکھنا اور عطائی ڈاکٹروں سے علاج کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو سردی بڑھنے سے گرم کپڑوں کا استعمال کریںٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کریں، گھروں میں صفائی کا خیال رکھیں، مچھروں سے محفوظ رکھنے کے لیے مچھر دانی یا دوا لگائیں، بچوں کو مٹی دھول سے دور رکھیں، بچوں کو گرم سوپ پلائیں اور اسکول میں سوئٹر پہنا کر بھیجیں تاکہ ملیریا بخار یا ٹائفائیڈ سے خود بھی اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکیں اگر کوئی مسلہ ہو عطائی ڈاکٹر کے بجائے مستند ڈاکٹر سے علاج کرائیں تو ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے بچوں کو نے کہا
پڑھیں:
حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتر اقدامات کررہی ہے، ندیم الرحمن میمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری محکمہ اطلاعات و کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمن میمن نے نذرت کالج حیدرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نئے شروع ہونے والے بی ایس انگلش لٹریچر پروگرام کے نئے سیکشن کا افتتاح کیا۔سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمن میمن نے انگلش، کیمسٹری، بائیولاجی، فزکس لیبس، لائبریری، اور کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا، اساتذہ و طالبات سے ملاقات کی اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے علامہ اقبال ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2022کے سیلاب سے تعلیمی اداروں کے انفرااسٹرکچر کو کافی نقصان پہنچا، تاہم حکومت سندھ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کمی دور کی جائے گی اور کالجز کے درمیان روابط کو موثر بنایا جائے گا۔انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں کیونکہ ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے دور میں داخل ہو چکے ہیں، تاریخ اور عظیم شخصیات کے مطالعے سے طلبہ کو اپنی پہچان مضبوط بنانی چاہیے۔سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی اولین ترجیح تعلیم کے معیار اور سہولیات میں بہتری ہے۔ کالجز میں جدید مضامین، آئی ٹی اور سائنسی علوم کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی قلت، تنخواہوں کے مسائل اور تعلیمی انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کے لیئے کوششیں جاری ہیں۔ اس موقع پر طالبات نے علامہ اقبال شاعر مشرق کی شاعری پر خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے۔ پرنسپل نزرت کالج پروفیسر ڈاکٹر سعیدہ پروین میمن نے اپنے خطاب میںکالج کی تاریخ، نئے پروگرام، تعلیمی سرگرمیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ بی ایس انگلش پروگرام میں 60طلبہ داخلہ لے چکے ہیں جبکہ کالج میں 23ڈیپارٹمنٹس، 104اساتذہ کے علاہ 3000طالبات زیر تعلیم ہیں۔انہوںنے مزید بتایا کہ نزرت کالج آئندہ سال اپنی پلاٹینیم جوبلی منائے گا۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل کالج ایجوکیشن ڈاکٹر نویدالرب صدیقی، ریجنل ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن مصطفی کمال پھٹان، ریجنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد شہزاد شیخ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔