غیرقانونی افغان باشندوں کے انخلاء سے متعلق اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات جاری ہیں، تجارتی مراکز کی انتظامیہ کی مدد سے غیرملکی افغان باشندوں کے انخلا کو یقینی بنائیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، شہریوں کی آگاہی کیلئے مساجد کے پلیٹ فارم کا مؤثر استعمال کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا بارے اب تک ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے ڈویژنل ایس پیز کو افغان باشندوں کی گرفتاریوں کیلئے ریڈز کو خود لیڈ کرنے کی ہدایت کی۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات جاری ہیں، تجارتی مراکز کی انتظامیہ کی مدد سے غیرملکی افغان باشندوں کے انخلا کو یقینی بنائیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، شہریوں کی آگاہی کیلئے مساجد کے پلیٹ فارم کا مؤثر استعمال کیا جائے۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، پولیس افسران امن کمیٹیوں سے کوآرڈی نیشن رکھیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ نفرت انگیز مواد کی تشہیر پر فوری ایکشن لیا جائے، اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید، ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب شریک تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلال صدیق کمیانہ افغان باشندوں کے سی سی پی او نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
کراچی:شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ پلاٹ پر بنی باؤنڈری وال سمیت کئی غیرقانونی ڈھانچے گرا دیے گئے۔ کارروائی ڈائریکٹر انکروچمنٹ شیر علی کی نگرانی میں محکمہ لینڈ کے عملے نے انجام دی۔
ترجمان کے ایم سی کے مطابق ہل پارک کے اطراف سے تمام غیرقانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر صاف کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی نے سیکریٹری وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو خط لکھ کر پلاٹ نمبر 39 جی فور بلاک 6 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کے حوالے سے پی ای سی ایچ ایس کی جانب سے لیز دینے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں جس پر مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی تاکہ سرکاری و محفوظ علاقوں پر قبضے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔