2025-11-03@06:35:52 GMT
تلاش کی گنتی: 728
«تنخواہ کے»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس میں ایک فیکٹری ملازم کو غلطی سے تمام ملازمین کی تنخواہ ایک ساتھ وصول ہوگئی۔ تاہم جب کمپنی نے اس سے واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے انکار کردیا۔خانٹی مانسیسک میں ایک فیکٹری نے اپنے ورکر ولادیمیر ریچاگوف پر 7 ملین روبلز (87,000 ڈالرز) واپس کرنے سے انکار پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ رقم سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے غلطی سے ملازم کو وصول ہوگئی تھی۔ جب اسے اپنی بینکنگ ایپ سے رقم کی اطلاع موصول ہوئی تو ولادیمیر ریچاگوف کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔ اس نے 7,112,254 روبل (87,000 ڈالرز) کی رقم کو بونس سمجھا۔ملازم کے ساتھیوں کے درمیان اگرچہ یہ افواہیں پھیلی ہوئی تھیں کہ ان کی فیکٹری...
سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آ گئے۔وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی نے مینا آفریدی اور شفیع جان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے وزیر اعلی بلوچستان سہیل آفریدی کی ویڈیوز کو جعلی قرار دینے کی مہم شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانزک تحقیقات کے بعد حقائق واضح ہو جائیں گے۔ جبکہ سہیل آفریدی کا جرم دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے۔ اور سہیل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ (پی آر سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، اور سابق چیف ایگزیکٹو افسر کو سابق سی ای او کی تقرری، اہلیت اور تنخواہ کے پیکیج کی منظوری کے معاملے میں قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔ ایس ای سی پی کے ایڈجوڈیکیشن ڈپارٹمنٹ نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ سرکاری سرپرستی میں چلنے والی کمپنی اور اس کے بورڈ نے طریقہ کار پر عمل کیے بغیر چیف ایگزیکٹو افسر کا تقرر اور اس کیلئے مشاہرے کا پیکیج (جس کی وجہ سے سی ای او نے 32؍ ماہ میں 355؍ ملین روپے حاصل کیے) منظور...
حکومت پختونخواہ میں دہشتگردوں کیخلاف طاقت کابھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کے ساتھ ہیں: مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخواہ میں دہشت گردوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرے، ہم پاکستان کےساتھ ہیں۔چینیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے لوگ پاکستان میں آکر دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں حالات بہت خراب ہیں، لوگ گھروں سےنہیں نکل سکتے۔مولانا فضل الرحمان نے مشورہ دیا کہ پاک افغان کشیدگی کوبات چیت کےذریعےحل کیا جائے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس کے لوور میوزیم سے قیمتی جواہرات کی چوری کے الزام میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے معروف لوور میوزیم سے قیمتی جواہرات کی چوری کے معاملے میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم پولیس کو اب تک چوری شدہ نوادرات کا سراغ نہیں مل سکا۔فرانسیسی حکام کے مطابق چوری کی اس بڑی واردات کے 11 روز بعد مزید پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے ایک کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ان چار افراد میں شامل تھا جنہوں نے مزدوروں کا بھیس بدل کر یہ واردات کی تھی۔پولیس تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ملزمان...
وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔ نئی دلی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ہمارے پاس شواہد ہیں، جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں تھے اس وقت پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں ہوئیں‘ افغان طالبان کی جارحیت کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، افغان طالبان سے جھڑپوں میں ہمارے متعدد جوان شہید ہوئے۔عرب ٹی وی کو انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئی دہلی اور افغان طالبان کے درمیان...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں شوہر کو دوسری شادی سے روکنے پر خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر سے نکاح کی خواہش مند خاتون اور اس کے مرد ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی اطلاع پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کے گھر کا دورہ کیا اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ تمام نامزد ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون اور اس کی والدہ سے ملاقات کر کے انہیں مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کے گھر...
ہنڈائی نے پاکستان میں اپنی مقبول SUV Tucson Hybrid AWD کے لیے بغیر سود قسطوں پر نئی اسکیم متعارف کرا دی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد گاڑی کو عام خریداروں کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ آفر Tucson Hybrid Signature AWD ویریئنٹ پر دستیاب ہے۔ ایکس فیکٹری قیمت: 1 کروڑ 22 لاکھ 40 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ: 50 فیصد (یعنی 66 لاکھ 20 ہزار روپے) ماہانہ قسط: 3 لاکھ 40 ہزار روپے مدت: 18 ماہ شرحِ سود: 0% (بغیر سود) مزید پڑھیں: ہنڈائی نشاط کی ’سانتافی‘ اور ’ایلانترا ہائبرڈ‘ پر خصوصی اکتوبر آفر کمپنی کے مطابق تمام انتظامی چارجز اس پلان میں شامل ہیں، جبکہ گاڑی پر 4 سال یا 1...
معاہدے پر کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اوریونیورسٹی آف واہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی نے دستخط کیے۔ اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (کے آئی یو) اور یونیورسٹی آف واہ نے اکیڈمک شراکت داری کے لیے باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کر دئے ہیں۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق معاہدے پر کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اوریونیورسٹی آف واہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی نے دستخط کیے۔ باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر کے آئی یو نے کہا کہ ہم یونیورسٹی آف واہ کی ٹیم کی مہمان نوازی اور تعاون کی قدر...
‘تیسری بار صدر بننا پسند کرونگا،’ امریکی آئین میں اجازت نہ ہونے کے باوجود ٹرمپ کی تیسری مدت کی خواہش
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تیسری مدت کے لیے صدارت کی خواہش ظاہر کر دی ہے، حالانکہ امریکی آئین کسی بھی صدر کو دو سے زیادہ مدتیں مکمل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، میں تیسری مدت میں بھی صدارت کرنا پسند کروں گا۔ میرے اعداد و شمار پہلے سے بہتر ہیں۔ ٹرمپ، جو جنوری میں اپنی دوسری مدت کے لیے عہدہ سنبھال چکے ہیں، پہلے بھی جلسوں میں تیسری مدت کے اشارے دیتے رہے ہیں۔ حال ہی میں وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب کے دوران ایک شریک شخص ٹرمپ 2028 کی ٹوپی پہنے دیکھا گیا، جس نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط اور متوازن بنیادوں پر فروغ دینے کے نئے مواقع دیکھ رہا ہے۔ ان کے مطابق اسلام آباد کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا امریکا اور بھارت کے تعلقات سے کوئی منفی تعلق نہیں، بلکہ واشنگٹن دونوں ممالک کے ساتھ علیحدہ مگر اہم نوعیت کے تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بھارت نے پاکستان اور امریکا کے بڑھتے ہوئے روابط پر تشویش ظاہر کی ہے، تو مارکو روبیو نے کہا کہ ایسا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ تاریخی پس منظر کے...
پیرس کے مشہور لوور میوزیم نے اپنی قیمتی شاہی جواہرات کی کلیکشن کا ایک حصہ بینک آف فرانس منتقل کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پیرس: لوور میوزیم سے تاریخی تاج و جواہرات چوری، چوروں نے 7 منٹ میں واردات مکمل کی یہ اقدام گزشتہ ہفتے ہونے والی بے باک دن دہاڑے ڈکیتی کے بعد کیا گیا، جس نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عجائب گھر کی سکیورٹی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا۔ فرانسیسی ریڈیو RTL کے مطابق، اپالو گیلری میں موجود نایاب نوادرات کو جمعہ کے روز پولیس کے خفیہ پہرے میں منتقل کیا گیا۔ یہی گیلری فرانسیسی شاہی تاج کے جواہرات کی جائے نمائش ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پیرس: نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ...
مشہور بھارتی ٹیکنالوجی ماہر اور ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد ان کی سلمان خان سے ایک دلچسپ اور غیر متوقع ملاقات ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی میں صابر بھاٹیا، ٹی وی میزبان سمی گریوال کے ہمراہ شریک تھے جہاں ان کی ملاقات سلمان خان سے ہوئی۔ اس وقت سلمان اور ایشوریہ کے تعلقات خبروں میں تھے کہ وہ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران سلمان نے طنزیہ انداز میں صابر بھاٹیا سے کہا، ’تو تم وہ ہو جو ایش سے شادی کرنا چاہتے ہو؟‘...
ٹرمپ کا شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ عندیہ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں شمالی کوریا کے حکمراں سے ملاقات کے لیے تیار ہوں اگر آپ پیغام دینا چاہیں تو دے دیں۔ میری کم جونگ ان کے ساتھ ایک بہترین تعلق رہا ہے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ عندیہ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں شمالی کوریا کے حکمراں سے ملاقات کے لیے تیار ہوں اگر آپ پیغام دینا چاہیں تو دے دیں۔ میری کم جونگ اُن کے ساتھ ایک بہترین تعلق رہا ہے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کے درمیان آخری ملاقات 2019 میں غیر فوجی زون میں ہوئی تھی اور یوں صدر ٹرمپ شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر بنے تھے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے ملائیشیا اور...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایم پی اے اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اللّٰہ ڈنو خان بھیو کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل مسترد کردی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب احتساب عدالت کے فیصلے میں کوئی قانونی نقص ثابت نہیں کر سکا۔ نیب پراسیکیوٹر صرف فیصلے کے ایک پیراگراف میں نمبر کی غلطی دکھا سکا۔ متن میں شواہد یا قانونی تشریح میں کوئی خامی نہیں پائی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے مطابق احتساب عدالت کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی وجہ نہیں۔نیب نے عدالت کو بتایا کہ اللّٰہ ڈنو خان بھیو پر 48 ملین روپے کنٹریکٹرز سے وصولی کا الزام تھا، جس پر ناکافی شواہد کی بنیاد پر انہیں بری...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کی تجویز دے دی۔اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے تجویز دی کہ بلوچستان اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے اراکین کے برابر کی جائیں، اراکین کی تنخواہوں کے معاملے پر غور کیا جائے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ ایک کمیٹی بنادی جائے جو اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کے معاملے کو دیکھے۔سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں سی پیک فیز 2 میں بلوچستان کے لیے بڑے پروجیکٹس شامل کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ سی پیک فیز ٹو کے ترقیاتی کاموں میں تاحال بلوچستان کا کوئی پروجیکٹ شامل نہیں۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ...
بالی ووڈ کی سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے سے شادی کی خواہش رکھنے والے ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا اور اداکارسلمان خان کی ایک دلچسپ ملاقات کا قصہ ایک بار پھر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی کے دوران پیش آیا، جہاں صابر بھاٹیا اپنی دوست اور ٹی وی ہوسٹ سمی گریوال کے ہمراہ موجود تھے۔ اسی تقریب میں سلمان خان بھی شریک تھے، اور اس وقت ان کے اور ایشوریا کے تعلقات خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران سلمان خان نے مسکراتے ہوئے صابر بھاٹیا سے کہا، جس پر صابر نے بات ہنسی میں ٹالتے ہوئے کہا کہ یہ سب...
خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے میٹرک کے حالیہ امتحان میں 40 فیصد سے کم نتائج پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کی جانب سے مردان تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام اسکولوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں تمام اسکول سربراہان کو مکمل ریکارڈ اور رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں نتائج بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی سفارشات بھی تیار کی جائیں گی۔
عدالتی بینچ خواہشات کے مطابق نہیں ،آئین و قانون کے مطابق بنیں گے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں عدالتی بنچز خواہشات کے مطابق نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق بنیں گے۔سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی بنچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت کی دوران سماعت وکیل درخواست گزار عزیر بھنڈاری نے دلائل میں کہا 26 ویں آئینی ترمیم سے پہلے والا 16 رکنی فل کورٹ تشکیل دیا جائے یا سپریم کورٹ کے تمام 24 ججوں...
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں عدالتی بینچز خواہشات کے مطابق نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق بنیں گے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت وکیل درخواست گزار عزیر بھنڈاری نے دلائل میں کہا 26ویں آئینی ترمیم سے پہلے والا سولہ رکنی فل کورٹ تشکیل دیا جائے یا سپریم کورٹ کے تمام 24 ججوں کو شامل کرکے فل کورٹ بنایا جائے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کیا 31 اکتوبر 2024 والی کمیٹی کو ایسا اختیار حاصل تھا کہ ایسا فیصلہ کر سکتی، کیا کمیٹی نے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کیا؟۔ جسٹس امین الدین خان نے...
دن دہاڑے ہونے والی فلمی انداز کی ایک چوری نے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لوور میوزیم (Louvre Museum) سے 102 ملین ڈالر مالیت کے تاریخی شاہی زیورات چوری ہو گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قیمتی جواہرات شاید اب کبھی بازیاب نہ ہوں۔ چوری ہونے والے نوادرات میں 2 تاج، 2 بروچ، ایک نیلم ہار، ایک جوڑا کان کی بالیوں کا، ایک سنگِ زمرد کا ہار اور ایک اکیلی بالی شامل ہیں۔ یہ تمام اشیاء انیسویں صدی کی شاہی جواہراتی کاریگری کی بہترین مثالیں سمجھی جاتی ہیں، جو صرف زیبائش نہیں بلکہ فرانسیسی طاقت اور ثقافتی وقار کی علامت تھیں۔ 4 منٹ کی کارروائی، فرار موٹربائیکس پر فرانسیسی استغاثہ کے مطابق، 4 نقاب پوش افراد نے...
ویب ڈیسک: نادرا نے کراچی میں میگاسینٹرقائم کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے ٹی ایم سی کے ساتھ گلبرگ ٹاؤن میں میگا سنٹر قائم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ترجمان نادراکے مطابق نادرا میگا سنٹر ہفتے میں چھ دن اور 24 گھنٹے خدمات فراہم کرے گا،سنٹر میں پاسپورٹ، تھیلیسیمیا ٹیسٹ، اسلحہ لائسنس سمیت مختلف سہولیات کے لیے الگ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گےجبکہ بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔نادراترجمان کے مطابق سنٹرل ڈسٹرکٹ کا نادرا زونل دفتر بھی اسی عمارت میں قائم کیا جائے گا. سابق رکنِ اسمبلی شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج اس منصوبے سے عائشہ منزل، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا اور لیاقت آباد کے...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کم آمدنی والے افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے لیے انکم ٹیکس میں کٹوتی کم کر دی گئی ہے، جبکہ دیگر تنخواہ دار طبقوں کو بھی ریلیف فراہم کرنے پر غور جاری ہے۔ انجی نیوز چینل کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ذریعے ہر طبقے کو فائدہ پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کی ٹیکس اصلاحات پر دی گئی پریزنٹیشن کو سراہا، جس میں خاص طور پر ہول سیل اور ریٹیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی میں گزشتہ برس 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل نے ٹیکس نظام کو بہتر...
وقاص عظیم : پاکستان ری انشورینس کمپنی کے سربراہ کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان ری انشورینس کمپنی کے سی ای او کی تنخواہ میں تقریباً 400 فیصداضافےکا انکشاف ہواہے،دستاویز کے مطابق سی ای او فرمان اللہ زرکون کی تنخواہ 5 لاکھ سے بڑھاکر24 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کردی گئی ہے۔فرمان اللہ زرکون کو سالانہ 10 تنخواہیں بطور بونس دینے کی سہولت بھی دی گئی ہے،انہیں ستمبر 2022 میں 5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر تعینات کیا گیا تھا۔دستاویز کے مطابق بورڈ نے ایس او ای ایکٹ کے تحت تنخواہ بڑھانے کی منظوری فروری 2023 سے دی تھی،انہیں تنخواہ کے علاوہ دیگر مراعات بھی دی گئیں، پی آر سی کی جانب سے ایک گھر بھی فراہم کیا گیا۔دستاویزکے...
عدالت نے سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے ارشد چائے والا کی شہریت سے متعلق فیصلہ سنادیا۔ انٹرنیٹ پر اپنی خوبصورت آنکھوں اور حسن کی وجہ سے مشہور ہونے والے ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت ثابت ہوگئی ہے اور اُسے افغانی کے بجائے پاکستانی شہری قرار دے دیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ارشد خان چائے والے کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستانی شہری قرار دیا اور فیصلے میں لکھا کہ ارشد چائے والا افغانی نہیں ہے۔ عدالت نے ارشد چائے والے کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیا۔ جبکہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے پٹیشن نمٹاتے ہوئے کیس کو ختم کردیا۔ اُدھر ارشد خان کی پٹیشن پر نادرا کا بھی بورڈ اجلاس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تنخواہ دار نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں قومی خزانے میں 130 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے جو کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی ادائیگی سے دگنا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ داروں سے 130 ارب روپے کی وصولی ہوئی، دوسری جانب جائیدادوں کے انتقال 60 ارب، برآمدکنندگان سے 45 ارب ، تھوک فروشوں سے 14.6 ارب اور ہول سیلرز سے 11.5 ارب روپے حاصل کیے جاسکے۔ اس طرح قومی خزانے میں تنخواہ داروں کی جانب سے ڈالے جانے والا یہ حصہ کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی ادائیگی سے زیادہ ،برآمد کنندگان کے مقابلے میں تین...
کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں جرگہ بلایا لیا، عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قیام امن کے لیے 25 اکتوبر کو ضلع خیبرتحصیل باڑہ میں جرگہ ہوگا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جرگہ میں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قبائلی عمائدین، مشران...
—فائل فوٹو پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج 2026 پر روانگی کے خواہشمند عازمین حج کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کی بکنگ کی ڈیڈ لائن میں 5 دن کی توسیع کر دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اب بھی ساڑھے 4 ہزار نشستیں پرائیویٹ اسکیم میں دستیاب ہیں۔ قبل ازیں حج آر گنائزرز کو بکنگ کے لیے 17 کتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج 2026 پر روانگی کے خواہشمند عازمین حج کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کی بکنگ کی ڈیڈ لائن میں5 دن کی توسیع کر دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اب بھی ساڑھے 4 ہزار نشستیں پرائیویٹ اسکیم میں دستیاب ہیں۔قبل ازیں حج آر گنائزرز کو بکنگ کیلئے 17کتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی موجودگی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کو پیش کی گئی رپورٹ میں افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، یہ 36 ویں رپورٹ تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگران ٹیم نے 24 جولائی 2025ء کو پیش کی تھی۔ رپورٹ کے صفحہ 16 پر بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی De facto authorities دہشت گرد گروہوں، بشمول القاعدہ اور اس کے اتحادیوں، کو کھلی چھوٹ دیے ہوئے ہیں، یہ دہشتگرد گروہ وسطی ایشیا اور دیگر ممالک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج ہلاک ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی اس پی آر) کے مطابق 13 سے 15 اکتوبر 2025ء کے دوران خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم الخوارج سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔ فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں دورانِ کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے...
افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی موجودگی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئےاقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کو پیش کی گئی رپورٹ میں افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہارکیا ہے ۔یہ 36 ویں رپورٹ تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگران ٹیم نے 24 جولائی 2025ء کو پیش کی تھی رپورٹ کے صفحہ 16 پر بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی De facto authorities دہشت گرد گروہوں، بشمول القاعدہ اور اس کے اتحادیوں، کو کھلی چھوٹ دیے ہوئے ہیں،یہ دہشتگرد گروہ وسطی ایشیا اور دیگر ممالک کی...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کے حلف کی راہ اس وقت ہموار ہوئی جب پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی ف کی درخواست خارج کردی، پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشدعلی اور جسٹس وقاراحمد نے جے یو آئی ف کی درخواست پر سماعت کا آغاز کیا تو پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اعتراض اٹھاتے مؤقف اپنایا کہ ’گزشتہ...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلی کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا، نئے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ کا نوٹیفکیشن کون گرے گا؟ علی امین گنڈاپور کے استعفے سے مطمئن نہیں ہوں، اطمیناں میرا آئینی حق ہے، علی امین بدھ کو میرے پاس آجائیں، انہیں چائے بھی پلاؤں گا اور استعفی بھی منظور ہو جائے گا۔ قبل ازیں گورنر خیبرپختونخواہ کی طرف سے علی امین گنڈا پور کا استعفی اعتراض کے ساتھ واپس کیا جاچکا ہے، ان کا کہنا تھا...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) اپوزیشن جماعتوں نے نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حزب اختلاف کی جانب سے فیصلہ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا، اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ابھی تک قبول نہیں ہوا ، یہ کیسے ہوسکتا ہے ایک وزیر اعلیٰ کے ہوتے ہوئے دوسرے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے؟ حکومت کے پاس اکثریت ہے تھوڑا صبر کرلیں۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، خیبرپختونخواہ کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے مجموعی طور پر...
اوسلو: ناروے کے نوبیل انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نوبیل امن انعام کے ممکنہ طور پر لیک ہونے کی تحقیقات کرے گا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب انٹرنیٹ پر موجود ایک سٹہ بازی پلیٹ فارم پر وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کے جیتنے کے امکانات اچانک کئی گنا بڑھ گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، ’پولی مارکیٹ‘ نامی پیشگوئی پلیٹ فارم پر جمعرات کی رات سے جمعے کی صبح کے دوران ماچادو کے جیتنے کے امکانات 3.75 فیصد سے بڑھ کر تقریباً 73 فیصد تک جا پہنچے۔ یہ سب اس وقت ہوا جب اوسلو میں انعام کے اعلان سے صرف چند گھنٹے پہلے کا وقت تھا۔ دلچسپ بات یہ...
ناروے کے نوبیل انسٹیٹیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ مشکوک سٹہ بازی کے شواہد سامنے آنے کے بعد وہ یہ تحقیقات کرے گا کہ کیا جمعے کو وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو کو دیا گیا ’نوبیل امن انعام‘ اعلان سے پہلے لیک (افشا) ہوا تھا؟۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولی مارکیٹ نامی ایک پیشگوئی کرنے والے سٹہ پلیٹ فارم پر ماچادو کے جیتنے کے امکانات جمعرات کی رات سے جمعے کی صبح کے درمیان 3.75 فیصد سے اچانک بڑھا کر تقریباً 73 فیصد تک پہنچا دیے تھے۔ تاہم کسی ماہر نے نہ ہی کسی میڈیا ادارے نے ماچادو کو انعام کے ممکنہ امیدواروں میں شمار کیا تھا، جب کہ...
غزہ کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی انتظام کو فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق عمل میں لایا جائے، چینی وزیر خارجہ
غزہ کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی انتظام کو فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق عمل میں لایا جائے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیلنزونا میں سوئس وزیر خارجہ اگنازیو کاسیس کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ چین امن کی بحالی اور انسانی جانوں کو بچانے کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپیل کرتا ہے کہ انسانی بحران کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے کے لیے حقیقی، جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں، ” فلسطین کی حکمرانی فلسطینیوں کے ہاتھوں میں ” کے بین الاقوامی اتفاق رائے پر عمل درآمد کیا...
سٹی 42 : ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر سندھ سرکار نے ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی ایڈوانس تنخواہ اور پینشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ سندھ سرکار نے ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی ایڈوانس تنخواہ پینشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ خزانہ سندھ نے تمام محکموں و اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ، جس کے مطابق ہندو برادری کو یکم نومبر کو ملنے والی تنخواہ اب دیوالی سے پانچ روز قبل ملے گی۔ وزیراعظم سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات جاری کردہ مراسلے کے مطابق 20 آکتوبر کو دیوالی ہوگی، جبکہ تنخواہ 15 آکتوبر کو ملے گی...
نوبیل امن انعام کے حقدار کا اعلان آج ہوگا، امریکی صدر اس ایوارڈ کے سب سے بڑے خواہشمند ہیں۔ 7 جنگیں ختم کرانے کے دعویدار ڈونلڈ ٹرمپ کی قسمت چمکی تو وہ نوبیل امن ایوارڈ لینے والے پانچویں امریکی صدر بن جائیں گے۔ اس سے قبل تھیوڈور روزویلٹ، ووڈروولسن، جمی کارٹر اور براک اوباما یہ اعزاز پاچکے ہیں۔ بھارت اور پاکستان، اسرائیل اور ایران، مصر اور ایتھوپیا، آرمینیا اور آذربائیجان، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ، کوسوو اور سربیا، کانگو اور روانڈا کی جنگیں رکوائیں۔ دو برس سے جاری غزہ جنگ کے خاتمے نے ان کی نوبیل امن ایوارڈ کے بیچ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ دور کردی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نوبیل امن کمیٹی کی آخری میٹنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لزبن: پرتگال سے تعلق رکھنے والے دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹ بالر بن گئے، ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔جس میں ان کی کیریئر کی آمدنی، سرمایہ کاری اور اشتہاراتی معاہدے شامل ہیں۔دنیا کے امیر ترین افراد کی مجموعی دولت کا حساب رکھنے والے بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس نے پہلی بار 40 سالہ پرتگالی اور سعودی کلب النصر کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کی دولت کا تخمینہ لگایا ہے۔بلومبرگ کے مطابق رونالڈو نے 2002ء اور 2023ء کے دوران 55 کروڑ ڈالرز تنخواہ کی مد میں کمائے، اس میں ڈیلز اور اسپانسر شپ کے ذریعے حاصل ہونے والی ان کی آمدنی بھی شامل ہے، جس میں نائکی...
وزارتِ افرادی قوت نے کہا ہے کہ ورکنگ ایگریمنٹ میں "اجرت" کی شق کو قانونی دستاویز کی حیثیت حاصل ہوگی۔ کارکن کو اس کی تنخواہ وقت پر نہ ملنے یا جزوی ادائیگی کی صورت میں محض ادائیگی کا ثبوت ہی مقدمہ کے لئے کافی تصور کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے آجر و اجیر کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدید نظام متعارف کرا دیا ہے۔ وزارتِ افرادی قوت نے کہا ہے کہ ورکنگ ایگریمنٹ میں "اجرت" کی شق کو قانونی دستاویز کی حیثیت حاصل ہوگی۔ کارکن کو اس کی تنخواہ وقت پر نہ ملنے یا جزوی ادائیگی کی صورت میں محض ادائیگی کا ثبوت ہی مقدمہ کے لئے کافی تصور کیا جائے گا۔ نئے قانون کے تحت...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق علی امین کو استعفیٰ دینےکی ہدایت کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات مجھے موصول ہو چکی ہیں، علی امین نے کہا وہ مجھے استعفیٰ پیش کرنا چاہتے ہیں، میری علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی تھی، وزیراعلیٰ کو استعفیٰ گورنر کو بھیجنا ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ سے استعفیٰ لینے کا مجاز نہیں، علی امین کل سمری کے ذریعے گورنر کو اپنا استعفیٰ بھجوائیں گے، کےپی میں جو بھی حکومت بنے گی سب سپورٹ کریں گے، تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،علی امین گنڈاپور نےکہا وہ بانی پی ٹی آئی کےاعتماد...
اسلام ٹائم: اجتماع میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی، خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا، خانم طاہرہ فاضلی و دیگر نے خطاب کیا، جس میں شہید کے افکار سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اتحاد، بصیرت اور عملی جدوجہد کے پہلوؤں پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی گئی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری خواہران میثاق با ولایت کراچی کے زیرِ اہتمام شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی پہلی برسی کے موقع پر اسلامک ریسرچ سینٹر، عائشہ منزل میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین و طالبات نے شرکت کی۔ اجتماع کا مقصد شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان...
سندھ کے ضلع شکارپور میں سلطان کوٹ کے قریب سومرواہ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے مقام پر ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ واقعہ جعفر ایکسپریس پر ہونے والا پہلا حملہ نہیں ہے۔ اس...
عرفان ملک: سپیشل برانچ پنجاب میں بھرتیوں پرعائدپابندی میں نرمی کی سمری تیار کرلی گئی۔ انٹیلی جنس اورٹیکِنیکل کیڈرمیں بھرتی کی اجازت کیلئےکابینہ سےمنظوری طلب کی گئی، پنجاب پولیس کی جانب سےگریڈ14سے گریڈ17کی بھرتیوں کی اجازت مانگی گئی۔ بھرتیاں سپیشل برانچ کےٹیکِنیکل کیڈراور انٹیلی جنس کیڈرکی منظورشدہ آسامیوں پرہونگی، آسامیوں پر بھرتی 2020 کے رولز کے تحت رکی ہوئی تھی۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے کابینہ سےمنظوری کےبعدسپیشل برانچ رولز2020میں ترمیم کےبعدبھرتی کی راہ ہموارہو گی۔ انٹیلی جنس کیڈرمیں خفیہ معلومات جمع کرنےوالاعملہ شامل ہو گا، ٹیکِنیکل کیڈرمیں سسٹم آپریٹرزٹیکنیِکل افسران اورسپروائزرزکی بھرتی تجویزکی گئی، سپیشل برانچ میں جدیدسکیورٹی وانٹیلی جنس نظام کومضبوط بنانے کیلئےاقدامات کیےگئے۔
اجتماع میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی، خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا، خانم طاہرہ فاضلی و دیگر نے خطاب کیا، جس میں شہید کے افکار سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اتحاد، بصیرت اور عملی جدوجہد کے پہلوؤں پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خواہران میثاق با ولایت کراچی کے زیرِ اہتمام شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی پہلی برسی کے موقع پر اسلامک ریسرچ سینٹر، عائشہ منزل میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین و طالبات نے شرکت کی۔ اجتماع کا مقصد شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی نظریات کو اجاگر کرنا...
احتجاج ختم، حکومت ، ایکشن کمیٹی مذاکرات کامیاب، 25 نکاتی معاہدہ: بھارتی خواہش پوری نہیں ہو گی، حکومتی وفد: کشمیریوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: شہباز شریف
مظفر آباد(آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے )آزادکشمیر میں وفاقی وزر ا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد25 نکاتی معاہدے پر دستخط ہوگئے ،جس کے بعد پانچ روز سے جاری احتجاج ختم ہوگیا۔ سڑکیں اور بازار کھل گئے اور مظاہرین گھروں کو لوٹ گئے۔ شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے طویل مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ رانا ثناء نے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لئے۔ فریقین کے درمیان معاملات طے کرنے کیلئے لیگل ایکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے، لیگل ایکشن کمیٹی...
ایک حالیہ مطالعے نے ثابت کیا ہے کہ زحل کے چاند ’اینسیلاڈس‘ میں وہ تمام بنیادی عناصر موجود ہیں جو زندگی کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’۔۔۔ ہم ہیں تیار چلو‘، ناسا نے چاند پر گاؤں اور مریخ پر قدم جمانے کا وقت بتادیا سائنسدانوں نے ناسا کے ’کاسی نی‘ خلائی جہاز کے 2008 کے قریب سفر کے دوران جمع کی گئی معلومات کا دوبارہ تجزیہ کیا، جس میں اینسیلاڈس کے جنوبی قطب سے پھوٹنے والے آبشار نما برف اور پانی کے چٹانوں کے نمونے شامل تھے۔ نئے شواہد بتاتے ہیں کہ ان نمونوں میں پہلے معلوم نامیاتی مالیکیولز کے علاوہ مزید پیچیدہ کاربن پر مشتمل اجزاء بھی پائے گئے ہیں، جو امینو ایسڈ جیسے ساختی...
دالبندین میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ایف سی ساؤتھ نے کہا کہ فتنہ الخوارج اپنے ناپاک عزائم اور بزدلانہ حملوں کی تکمیل کیلئے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کر رہا ہے۔ جسکی وجہ سے نا صرف سکیورٹی اداروں بلکہ معصوم اور قیمتی بلوچ جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے آئی جی میجر جنرل بلال سرفراز کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بارڈز پر تیل کی بارڈر کراسنگ سے دھماکہ خیز مواد کی ترسیل کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔ اسی تیل کی بارڈر کراسنگ کو بند کیا گیا تاکہ کراسنگ کو محفوظ بناکر مقامی لوگوں کے لئے کھولا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے دالبندین میں قبائلی مشران، عمائدین، ضلع انتظامیہ...
حیدرآباد : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حیدر آباد زون نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کی ٹیم کے ساتھ قمبر سٹی پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، جس کے دوران 2 ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت نور محمد اور امجد علی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹور رہے تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپے کے دوران ملزمان سے 21 پاسپورٹس، 2 لیپ ٹاپ...
ویب ڈیسک :پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں! جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حیدر آباد زون نے پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمپوزٹ سرکل لاڑکانہ کی ٹیم کے ساتھ قمبر سٹی پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا، جس کے دوران 2 ایجنٹ گرفتار کر لیے گئے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت نور محمد اور امجد علی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان شہریوں کو فوری پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹور رہے تھے۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے...
کوہ پیما اسد علی میمن کے نئے مشن کے لیے سعید غنی نے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی سے قومی ہیرو کوہ پیما اسد علی میمن نے ملاقات کی۔ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما اسد علی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے چھ بر اعظموں کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کیا ہے۔ کوہ پیما اسد علی میمن اب دنیا کے ساتویں بر اعظم کی اونچی ترین اوشنیہ کی چوٹی سر کرنے کے لیے پراعتماد ہیں۔ اسد علی نے اپنے آنے والی مہم کی آفیشل کٹ وزیر محنت سندھ سعید غنی کو پیش کی۔ اس موقع پر صوبائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہش مند ہیں۔برطانوی دارالحکومت میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ملک معاشی میدان میں بھی دنیا میں اپنی جگہ بنائے اور اقتصادی طاقت بن کر ابھرے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور اس پر کسی تیسرے ملک کو کوئی اعتراض نہیں۔ اس معاہدے کے بعد کئی ممالک نے پاکستان سے اسی نوعیت کے دفاعی تعاون کی...
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گونگی بہری خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں گونگی بہری خاتون کے ساتھ مئی 2023 میں جبری زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ پراسیکیوشن نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جبکہ ملزم منصور وحید نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا جبکہ میڈیکل بورڈ کی تحقیقات میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔ مقامی عدالت نے اعتراف اور شواہد کی روشنی میں ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کر کے...
سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز لندن :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہش مند ہیں۔ برطانوی دارالحکومت میں پاکستان ہائی کمیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ برادر مملکت سعودی عرب کے بعد کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک معاشی میدان میں...
ماہرینِ آثار قدیمہ نے اسرائیل کے بحیرہ جلیل کے قریب ایک نایاب خزانہ دریافت کیا ہے جس میں تقریباً 1400 سال پرانے سونے کے سکے اور زیورات شامل ہیں۔ یہ ذخیرہ بازنطینی دور سے تعلق رکھتا ہے اور قدیم شہر ہپوس یا سوسیتا کی کھدائی کے دوران برآمد ہوا۔ اس خزانے میں 97 خالص سونے کے سکے اور درجنوں زیورات پائے گئے ہیں، جن میں موتیوں، قیمتی پتھروں اور شیشے سے جڑے ہوئے کان کے جھمکے بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کوہ سلیمان کے برساتی نالے سے قدیم نوادرات اور سکے دریافت یونیورسٹی آف حیفا کے ماہرِ آثار قدیمہ ڈاکٹر مائیکل آئزن برگ کے مطابق یہ اس دور کے پانچ سب سے بڑے سونے کے خزانوں میں سے ایک...
امریکا نے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی خواہش ظاہر کر دی۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہِ راست تنازع ہے، اگر کشمیر تنازع پر ثالثی کی پیشکش کی جائے تو ہم آمادہ ہیں، مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے، پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے مدد فراہم کی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دہشتگردوں کی حوالگی کے اقدام پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امریکی شہریوں کو قتل کرنے والے دہشت گرد کی حوالگی تعلقات کی اچھی شروعات تھی۔امریکا کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ اپنے مفادات کو فروغ دینے کی کوششیں کر رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات مختلف نوعیت...
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کا خواہاں ہے اور اگر ثالثی کی پیشکش کی گئی تو وہ اس کے لئے تیار ہیں۔ ترجمان محکمہ خارجہ کے مطابق، امریکا سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتا ہے اور یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک براہ راست تنازع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے اپنا کردار ادا کیا جبکہ دہشتگردوں کی حوالگی کے اقدام پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے ساتھ اپنے مفادات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری...
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ’’آن لائن ای لرنرز پرمٹ‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ شہری بغیر کسی دشواری کے گھر بیٹھے با آسانی اپنا لرنرز پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے جدید اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں 7 روز کی توسیع کی تھی۔ آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہری 7 اکتوبر تک ہر صورت...
ٹرمپ نوبل انعام کے حقدار، لڑائی بند نہ کراتے تو نتائج تباہ کن ہوتے، جنگ جیت لی، اب امن جیتنے کے خواہشمند، وزیراعظم: بھارت کو مذاکرات کی پیشکش
اسلام آباد+نیو یارک (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا۔ دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وہ بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کرتے تو مکمل جنگ کے نتائج تباہ کن ہوتے۔ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و جبر جلد ختم ہو جائے گا۔...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب خالی پلاٹ سے نوعمر لڑکے کی لاش ملی جو 8 سے 10 روز پرائی بتائی جاتی ہے۔ لاش ملنے کی اطلاع پر زمان ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔ جس نے موقع پر پہنچ کر دستیاب شواہد حاصل کر کے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق ملنے والی لاش 12 سالہ لڑکے کی ہے جس نے شلوار اور قمیض پہنی ہوئی تھی تاہم ایم ایل او کے معائنے کے بعد ہی ذیادتی دیگر معاملات کی تصدیق ہو سکے گی۔ فوری طور پر وجہ موت کا بھی تعین نہیں ہوسکا...
اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری آگئی ، جس کے تحت شہری 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ حاصل کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو پہلی بار گھر کے حصول میں مدد دینے کے لیے ’’مارک اپ سبسڈی اور رسک شیئرنگ اسکیم‘‘ کے تحت میرا گھر میرا آشیانہ پروگرام متعارف کرادیا۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے باقاعدہ سرکلر جاری کرتے ہوئے اسکیم کی تفصیلات فراہم جاری کردی ۔ اسکیم کے تحت شہری 20 سال تک کی مدت کے لیے معقول مارک اپ پر قرض حاصل کر سکیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکس، اسلامی بینکس اور دیگر مالیاتی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی برانچ نیٹ ورک اور دیگر ذرائع...
ویب ڈیسک : قطری سفیر علی عیسیٰ الخاطر نے پاکستانی ہنرمندوں کی تعداد میں اضافے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہنرمندوں کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد معین وٹو نے پاکستان میں قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر معین وٹو نے حالیہ اسرائیلی حملے پر قطر سے اظہارِ افسوس کیا اور حکومت و عوام پاکستان کی جانب سے قطری عوام کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے عوام کے درمیان محبت اور احترام کا گہرا رشتہ موجود ہے۔ معین وٹو...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ایک پوڈکاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صائمہ قریشی نے اپنے ماضی کے بیانات کو ایک بار پھر دہرایا، جن میں عورت کی کمائی اور مرد کی دوسری شادی سے متعلق خیالات شامل تھے۔صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ اگر مردوں کو افیئرز چلانے کا شوق ہے تو بہتر ہے کہ وہ کسی کی ذمہ داری اٹھائیں، کیونکہ مرد کی غلط حرکات نہ صرف خاندان بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کے جذبات سے کھیلنے کے بجائے مردوں کو حلال راستہ اپنانا چاہیے اور دوسری شادی کرنی چاہیے۔ صائمہ قریشی نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین یہ رشتہ مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور مختلف شعبوں میں تعاون کی بنیاد پر قائم ہے۔ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر مہاتیر نے پاکستان، ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن (پی ایم ایف اے) کی چوتھی ایوارڈز تقریب 2025 کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں جس سے فوائد حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر مہاتیر نے پاکستان اور ملائیشیا کی بزنس...
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امریکی صدر امن کے داعی ہیں، ڈونلڈٹرمپ دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ نےجنرل اسمبلی سے خطاب میں امن کیلئے کوششوں کا تذکرہ کیا، پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار ہے، صدر ٹرمپ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نیویارک میں شہباز شریف کی آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچن سٹاکر سے بھی ملاقات ہوئی تھی، باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کی کیا گیا۔ پاکستان کا غزہ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لانڈھی سے اغوا کے بعد قتل کیے گئے کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد حاصل ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے سات سالہ سعد علی کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد سامنے آ گئے ہیں، کمسن مقتول کی لاش کئی روز لاپتہ رہنے کے بعد گھر کے قریب کچرا کنڈی سے ملی تھی۔رپورٹ کے مطابق سعد علی 18 ستمبر کی شام گھر کے باہر سے لاپتہ ہوا تھا، جس پر پولیس نے لانڈھی تھانے میں مغوی سعد علی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 581 سال 2025 بجرم دفعہ 364 اے کے تحت درج کیا تھا۔پولیس کے مطابق...
کراچی: لانڈھی کے علاقے سے اغوا کرکے قتل کیے جانے والے کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد مل گئے۔ تفصیلات کے مطبق لانڈھی تھانے کے علاقے 36 بی لعل مزار سے اغوا کر کے قتل کیے جانے والے سات سالہ کمسن بچے سعد علی کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران مقتول کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچے کی موت سر پر وزنی چیز سے چوٹ لگنے کے باعث ہوئی ہے۔ پولیس سرجن نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران مقتول بچے کے مختلف اعضا کے سیمپل لے کر کیمیکل ایگزامن کے لیے بھجوا...
میکرون فیملی کے وکیل نے بتایا ہے کہ عدالت میں تصویری شواہد، سائنسی رپورٹس اور ماہرین کی گواہیاں جمع کرائی جائیں گی، تاکہ حقیقت واضح ہوسکے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی اہلیہ بریجیت میکرون کے حوالے سے پھیلائی جانے والی متنازع اور شرمناک افواہوں پر قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر امریکی عدالت میں یہ ثابت کرنے کے لیے شواہد پیش کریں گے کہ ان کی اہلیہ خاتون ہیں، نہ کہ مرد، جیسا کہ بعض حلقوں کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ میکرون فیملی کے وکیل نے بتایا ہے کہ عدالت میں تصویری شواہد، سائنسی رپورٹس اور ماہرین کی گواہیاں جمع کرائی جائیں گی، تاکہ حقیقت...
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی اہلیہ بریجیت میکرون کے حوالے سے پھیلائی جانے والی متنازع اور شرمناک افواہوں پر قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر امریکی عدالت میں یہ ثابت کرنے کے لیے شواہد پیش کریں گے کہ ان کی اہلیہ خاتون ہیں، نہ کہ مرد، جیسا کہ بعض حلقوں کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ میکرون فیملی کے وکیل نے بتایا ہے کہ عدالت میں تصویری شواہد، سائنسی رپورٹس اور ماہرین کی گواہیاں جمع کرائی جائیں گی تاکہ حقیقت واضح ہو سکے۔ دوسری جانب امریکی تجزیہ کار کینڈیس اوونز، جنہوں نے فرانسیسی خاتون اول کو مرد قرار دیا تھا، اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ اوونز کا کہنا...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)امریکا میں روزگار حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دیا ہے۔ اس اقدام کو امیگریشن کو محدود کرنے کی نئی پالیسی کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد کمپنیوں اور امیدواروں کو ویزا حاصل کرنے کے لیے خطیر رقم ادا کرنا ہوگی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بعض صورتوں میں کمپنیوں پر اس سے بھی زیادہ مالی بوجھ ڈالا جا...
امریکا میں روزگار حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دیا ہے۔ اس اقدام کو امیگریشن کو محدود کرنے کی نئی پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد کمپنیوں اور امیدواروں کو ویزا حاصل کرنے کے لیے خطیر رقم ادا کرنا ہوگی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بعض صورتوں میں کمپنیوں پر اس سے بھی زیادہ مالی بوجھ ڈالا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے گیس کنیکشنز کے حصول کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے اس حوالے سے گیس کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ جن صارفین نے پہلے سے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے، ان کیلئے ایک بڑی سہولت کے طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ اب فرق کی رقم اور سکیورٹی فیس جمع کرا کر اس نئی پہل کے تحت آر ایل این جی کنکشن کے اہل ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں گھریلو صارفین کو...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ تاریخی ہے، یہ معاہدہ راتوں رات طے نہیں پایا اس میں کئی ماہ لگے ہیں، دیگرممالک بھی اس طرح کے معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے سے دونوں ممالک بہت خوش ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ تو ہمیشہ سے موجود تھا، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پابندیوں کے بعد سعودی عرب کی حمایت بڑی اہم تھی، جب آئی ایم ایف کے پروگرام کے لیے بھی ہمیں حمایت کی ضرورت پڑی تو سعودی عرب نے پاکستان کا بھرپور...
اسلام آباد: رواں مالی سال2025-26 کے پہلے 2 ماہ(جولائی،اگست) کےدوران ملک کا تجارتی خسارہ 29.63 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیاہے ہے جب کہ اسی عرصے میں غیرملکی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال 2025-26 کےپہلے 2ماہ کےدوران درآمدات میں اضافے سےتجارتی خسارے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال جولائی اگست میں 4.66 ارب ڈالر کےمقابلےمیں تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کےمطابق 2 ماہ میں مجموعی درآمدات 14.53 فیصد بڑھیں اور11 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ غذائی اشیاکی درآمدات 39کروڑ 47 لاکھ ڈالراضافے سے ایک ارب 46 کروڑ ڈالر ریکارڈ...
بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
تصویر، اسکرین گریب پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں۔جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت میں پُرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، پاکستان بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام عالم کے سامنے متعدد مرتبہ پیش کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے...
بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے ، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے منظم اقدامات کیئے گئے ہیں، پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلاء کی ڈیڈلائن میں متعدد بار توسیع کی ، مستند شواہد ہیں کہ غیرقانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں ہیں۔ بیلا حدید کونسی بیماری میں مبتلا ہیں؟ہسپتال سے تصاویر شیئر کردیں انہوں نے کہا کہ بھارت میں...
سٹی 42 : ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان کردی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی خصوصی مہم شروع کر دی۔ اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مہم 17 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی جس دوران ٹریفک دفاتر اور موبائل وینز پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں سرکاری ملازمین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں، بطور سرکاری ملازم احتساب کا آغاز سب سے پہلے خود سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 26 ستمبر کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے...
ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے انکشاف کیا ہے کہ بطور سی ای او انہوں نے کبھی اضافی معاوضہ، بونس یا اسٹاک گرانٹس وصول نہیں کیے اور وہ اس فیصلے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ 2024 میں نیویارک ٹائمز ڈیل بک سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے بیزوس نے بتایا کہ انہوں نے ایمازون کے بورڈ سے کہا تھا کہ مجھے کوئی اضافی معاوضہ نہ دیں۔ میں پہلے ہی کمپنی کا بڑا شیئر ہولڈر ہوں اور مجھے مزید مراعات لینے پر اچھا محسوس نہیں ہوتا۔ میں کس طرح مزید ترغیب کی ضرورت محسوس کر سکتا ہوں؟ بیزوس بطور سی ای او سالانہ صرف 80 ہزار ڈالر تنخواہ لیتے رہے۔ بیزوس کا فلسفہ بیزوس کے مطابق، مالکان اپنی دولت تنخواہوں سے نہیں...
طاہر جمیل:سول ڈیفنس کےرضاکاروں کی بالآخرسنی گئی،رضاکاروں کو اگست کی تنخواہ موصول ہو گئی۔تنخواہ کیساتھ رضاکاروں کوجون کےبقایاجات اداکر دیئےگئے،رضاکاروں کو32ہزارتنخواہ اور8ہزاربقایا جات موصول ہوگئے۔محکمہ شہری دفاع کےرضاکاروں نےتنخواہ و بقایا جات کی ادائیگی پراظہاراطمینان کیا۔
امریکا میں ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے سی ای او چارلی کرک کو قتل کرنے والا ملزم ٹیلر رابنسن پہلے سے منصوبہ بندی کرچکا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے فائرنگ سے قبل ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا اور ایک تحریری نوٹ میں لکھا کہ اسے چارلی کرک کو ختم کرنے کا موقع ملا ہے۔ یہ نوٹ بعد میں ضائع کر دیا گیا لیکن تفتیش کاروں نے اس کے مندرجات کے شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ملزم نے سوشل پلیٹ فارم ڈسکارڈ پر اپنے دوستوں کو پیغام بھیجا تھا جس میں...
برٹش کونسل پاکستان نے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کو جلد از جلد درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ برٹش کونسل پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اگر پاکستانی طلباء نے حال ہی میں اپنے تعلیمی امتحانات کے نتائج حاصل کیے ہیں اور وہ برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو فوری طور پر یو کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طلباء کو ویزا کے لیے درخواست دینے میں تاخیر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ درخواست دینے کے لیے،...
اسلام آباد: حکومت نے اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے گورنر کی تنخواہ مقرر کرنے کا اختیار واپس لینے کی تیاری کر لی ۔ اس حوالے سے سینیٹر انوشہ رحمان نے “پاکستان اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956” میں ترمیم کا بل سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ۔ نجی بل میں ایکٹ کی دفعہ 14 اور دفعہ 9 میں ترامیم کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ دوبارہ صدر مملکت مقرر کریں گے، جیسا کہ ماضی میں ہوتا تھا۔ واضح رہے کہ 2022 میں یہ اختیار صدر سے لے کر اسٹیٹ بینک بورڈ کو دے دیا گیا تھا۔ بورڈ کی خودمختاری پر سوالات؟ سینیٹر انوشہ رحمان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے...
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، جنوبی وزیرستان میں دہشتگروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے تمام ہائی ویز پر پولیس کی پٹرولنگ بحال ہے، دہشتگروں کے خلاف صوبے کے پہاڑی اضلاع میں بھی آپریشنز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع بنوں اور ڈی آئی خان میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کیلئے کوئی ضلع چیلنجنگ نہیں۔آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں...
بھارتی آرمی کے اہلکاروں کا ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات نہ ملنے پر ریاست بہار کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پٹنا میں احتجاج کرتے ہوئے بھارتی آرمی کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلا دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج کرنے والوں میں سابق اور حاضر سروس دونوں فوجی اہلکار شامل تھے۔ اس حوالے سے یونین کا کہنا تھا کہ ڈائل-112 کو فعال بنانے کے بعد سے اب تک 15 سابق فوجی ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔ یونین کا کہنا تھا کہ ڈائل-112 میں ملازمت کرنے والے سابق فوجیوں کو فلاحی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں۔...
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے چار تاریخی مقامات پر دوبارہ کھدائی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی قدیم حیثیت اور اہمیت کے بارے میں مزید شواہد سامنے لائے جا سکیں۔ حکام کے مطابق یہ کھدائی ٹیکسلا، قلعہ روہتاس، ٹلہ جوگیاں اور چولستان کے قلعوں پر اکتوبر سے شروع ہوگی۔ محکمہ آثارِ قدیمہ کے مطابق کھدائی کا عمل فروری تک جاری رہے گا اور اس کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ چولستان میں موجود 21 قلعوں میں سے سات اب بھی اپنی اصل حالت میں ہیں اور ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ڈویلپمنٹ منصوبوں کے لیے 800 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ سیکریٹری سیاحت و آثارِ قدیمہ پنجاب ڈاکٹر احسان...