کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب خالی پلاٹ سے نوعمر لڑکے کی لاش ملی جو 8 سے 10 روز پرائی بتائی جاتی ہے۔ 

لاش ملنے کی اطلاع پر زمان ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔

جس نے موقع پر پہنچ کر دستیاب شواہد حاصل کر کے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق ملنے والی لاش 12 سالہ لڑکے کی ہے جس نے شلوار اور قمیض پہنی ہوئی تھی تاہم ایم ایل او کے معائنے کے بعد ہی ذیادتی دیگر معاملات کی تصدیق ہو سکے گی۔ 

فوری طور پر وجہ موت کا بھی تعین نہیں ہوسکا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔ 

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش تلاش ورثا کے لیے سرد خانے میں رکھوا دی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں زیرِ زمین سرنگ کے ذریعے تیل چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

کراچی:

شہر قائد میں بن قاسم پولیس نے پورٹ قاسم سے پنجاب جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر اسد اقبال کی مدعیت میں بجرم دفعات 462 بی اور 462 سی کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمہ پلاٹ کے مالک سمیت دیگر نامزد و نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مدعی کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ پارکو لائن کی حفاظت کے لیے راؤنڈ پر تھا کہ ایک پلاٹ پر گئے تو ہمیں شک ہوا جب اندر جا کر دیکھا تو پلاٹ کے کونے میں ایک گڑھا کیا ہوا تھا جہاں بیلچے اور دیگر سامان موجود تھا جس پر فوری طور پر مدد گار 15 کو اطلاع دی گئی۔

ٹیکنیکل اسٹاف نے چیک کیا تو گڑھے میں 6 فٹ لمبائی میں سرنگ اور پائپ لائن کے ساتھ ہائی پریشر کلیمپ لگے پائے گئے جبکہ کئی فٹ لمبا پائپ بھی لگا ہوا پایا گیا۔

تاہم چلتی ہوئی لائن سے ملزمان کا لگایا ہوا کلیمپ لائن سے اتارنے میں کسی بڑے حادثہ کا اندیشہ ہو سکتا ہے تاہم مین لائن کی سپلائی کو بند کر لگایا گیا کلیمپ ہٹا کر سیٖفٹی کلیمپ لگایا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار کار حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو زخمی
  • کراچی میں زیرِ زمین سرنگ کے ذریعے تیل چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب
  • کراچی میں نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • ایشیا کپ کا فائنل: کن ٹیموں کے پاس اب بھی موقع باقی ہے؟
  • کراچی، سپر ہائی وے گلشن غازیان سے 20 دن پرانی مسخ شدہ لاش برآمد
  • کراچی، سافٹ ویئر ہاؤس میں لڑکی کو حبسِ بیجا اور ہراساں کرنے پر تلخ کلامی، ہوائی فائرنگ
  • 13 سالہ افغان لڑکا طیارے کے پہیوں میں چھپ کر کابل سے دہلی پہنچ گیا
  • کراچی: 7 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل، جنسی زیادتی کے شواہد مل گئے
  • کراچی؛ 7سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل، جنسی زیادتی کے شواہد بھی مل گئے