ٹک ٹاک کا امریکا میں پہلا ایوارڈ شو، تقریب کب اور کہاں منعقد ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے امریکا میں اپنے پہلے ’ٹک ٹاک ایوارڈز شو‘ کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تقریب 18 دسمبر کو ہالی ووڈ پیلڈیئم، لاس اینجلس میں منعقد ہوگی اور اسے ٹک ٹاک ایپ کے علاوہ ٹیوبی (Tubi) پر براہِ راست نشر کیا جائے گا، جبکہ شو اگلے روز ٹیوبی پر آن ڈیمانڈ بھی دستیاب ہوگا۔
ٹک ٹاک کے مطابق، یہ ایوارڈ شو تخلیق کاروں اور فنکاروں کی کامیابیوں کو سراہنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں ریڈ کارپٹ، براہِ راست پرفارمنسز اور درجنوں معروف تخلیق کاروں پر مشتمل ناظرین شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موت کی دھمکیاں موصول
ایوارڈز میں مختلف کیٹیگریز شامل ہیں جن میں ’کری ایٹر آف دی ایئر‘ (سال کا بہترین تخلیق کار)، ’ویڈیو آف دی ایئر‘، ’میوز آف دی ایئر‘، ’بریک تھرو آرٹسٹ آف دی ایئر‘، ’اسٹوری ٹیلر آف دی ایئر‘، ’ٹک ٹاک فار گُڈ ایوارڈ‘، ’ایم وی پی آف دی ایئر‘، ’اوکے سلے ایوارڈ‘ اور ’ٹک ٹاک لائیو کری ایٹرز آف دی ایئر‘ شامل ہیں۔
’کری ایٹر آف دی ایئر‘ کے لیے نامزد امیدواروں میں adamw، alixearle، brookemonk_، keith_lee125 اور kristy.
یہ بھی پڑھیں: 25 سالہ ٹک ٹاکر کی اچانک موت، آخری فون کال پر کیا بات کی تھی؟
صارفین 18 نومبر سے شروع ہونے والے ایک نئے ووٹنگ پورٹل کے ذریعے اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو ووٹ دے سکیں گے۔
اگرچہ یہ ٹک ٹاک کا امریکا میں پہلا ایوارڈ شو ہوگا، تاہم کمپنی اس سے قبل جرمنی، میکسیکو، کوریا اور دیگر ممالک میں اسی نوعیت کی تقریبات منعقد کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے پاکستان میں مزید ڈھائی کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
ٹک ٹاک نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اسٹیج پر پیش کیے جانے والی ٹرافیز اپنی رنگین روشنی ان تخلیق کاروں پر ڈالیں گے جو اس نئے ثقافتی دور کی نمائندگی کرتے ہیں جس میں فیشن، خوبصورتی، کھیل، ٹی وی و فلم اور تفریح کی نئی جہتیں شامل ہیں‘۔
ٹیک ماہرین کے مطابق، اس اقدام سے ٹک ٹاک خود کو صرف ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے بجائے تفریحی صنعت کا ایک اہم حصہ کے طور پر منوانا چاہتا ہے، کیونکہ یہ پلیٹ فارم دنیا بھر کے کئی ابھرتے ہوئے فنکاروں اور اداکاروں کے لیے نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایوارڈ شو ٹک ٹاک سوشل میڈیا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایوارڈ شو ٹک ٹاک سوشل میڈیا تخلیق کاروں آف دی ایئر ایوارڈ شو شامل ہیں ٹک ٹاک کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔