آغا خان میوزک ایوارڈز 2025: استاد نصیرالدین سامی کو ’پیٹرنز ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
کراچی(ویب ڈیسک) آغا خان میوزک ایوارڈز 2025 میں استاد نصیرالدین سامی کو ’پیٹرنز ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔
مطابق استاد نصیرالدین سامی کوخیّال گائیکی کے قدیم صوفی سلسلے کو زندہ رکھنے پر عالمی سطح پر خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آغا خان میوزک ایوارڈز 2025 میں ’پیٹرنز ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔
آغا خان میوزک ایوارڈز کی تقریب لندن میں 20 سے 23 نومبر تک منعقد ہوگی اور پاکستان کے سامی خاندان اور بھارت کے وارثی برادران کویہ پیٹرنز ایوارڈ 21 نومبر کو دیا جائے گا۔
واضح رہے سامی خاندان کی موسیقی نے پاکستان کی کلاسیکی روایت کو عالمی سطح پر روشناس کرایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خان میوزک ایوارڈز جائے گا
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے وکیل نے سزا معطلی کی درخواستوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں، اس لیے انہیں قابلِ سماعت قرار نہ دیا جائے۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کی متفرق درخواست کو سنا جائے، اگر دوسری متفرق درخواست پہلے سنی گئی تو ہماری درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔
دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس متفرق درخواست پر دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور اگر عدالت مناسب سمجھے تو دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جا سکتا ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وکیل پہلے مکمل تیاری کر لیں، یہ ان کے مؤکل کے حقوق کے لیے بہتر ہوگا، جس پر فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے حقوق چھوڑتے ہوئے دلائل دینے کے لیے تیار ہیں۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔