WE News:
2025-10-29@18:24:16 GMT

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

چٹاگانگ میں کھیلے گئے بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی20 انٹرنیشل میچ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جب بنگلہ دیشی فاسٹ بولر تسکین احمد ایک زبردست چھکا مارنے کے فوراً بعد ہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی تاریخ میں ہونے والے انوکھے آؤٹ

میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے اور ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ گیند کررہے تھے۔ تسکین نے ایک بھرپور شاٹ کھیل کر گیند کو مڈ وکٹ باؤنڈری کے پار چھکے کے لیے روانہ کیا، تاہم خوشی کے نعرے ابھی تھمے بھی نہیں تھے کہ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔

ری پلے میں ظاہر ہوا کہ شاٹ کھیلتے وقت تسکین کا پچھلا پاؤں اسٹمپ سے ٹکرا گیا جس سے بیلز گر گئیں، اور وہ ہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے۔ کرکٹ کے قانون کے مطابق چونکہ وکٹ گرنے کا لمحہ شاٹ مکمل ہونے سے پہلے ہوا، اس لیے چھکا بھی شمار نہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ میں انوکھی تاخیر، تھرڈ امپائر لفٹ میں پھنس گئے

یہ انوکھا اور نایاب واقعہ میچ کا سب سے حیران کن موڑ بن گیا۔ معروف اسپورٹس پلیٹ فارم فین کوڈ نے اس لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’جب لگے کہ جیت گئے ہو، لیکن زندگی UNO ریورس کارڈ دکھا دے‘۔

بنگلہ دیش کی ٹیم 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ ویسٹ انڈیز نے 165 رنز بنا کر 16 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آؤٹ بنگلہ دیش تسکین حسین چھکا روماریو شیفرڈ ویسٹ انڈیز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش تسکین حسین چھکا روماریو شیفرڈ ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز بنگلہ دیش

پڑھیں:

آسٹریلوی خواتین کرکٹرز سے بدتمیزی کا واقعہ، بھارتی وزیر نے ان کو ہی ذمے دار قرار دیدیا

بھارتی وزیر کیلاش وجے ورگیا نے آسٹریلوی ویمن کرکٹرز سے بدتمیزی کا ذمے دار خود کھلاڑیوں کو ہی قرار دے دیا۔

اندور میں پیش آئے واقعے پر کیبنٹ منسٹر کیلاش وجے ورگیا نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ویمن کھلاڑیوں کا بغیر اطلاع باہر جانا ان کی غلطی تھی، اس واقعے سے وہ سبق حاصل کر لیں گی اور مستقبل میں احتیاط کریں گی۔

بھارتی وزیر کیلاش وجے ورگیا نے سیکیورٹی کی ناکامی بھی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ویمن کھلاڑیوں سے بدتمیزی کا واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی بھی ہے۔

دوسری جانب کانگریس نے وزیر کے بیان کو بی جے پی کی سوچ قرار دے دیا۔

کانگریس رہنما ارون یادیو نے کہا ہے کہ وزیر کیلاش وجے ورگیا کا بیان ان کی سوچ کا عکاس ہے، ان کا بیان تو بتانے میں بھی گھناؤنا اور گھٹیا ہے۔

کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ پورا ملک اس ہونے والے واقعے پر سرمشار ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے کے دوران آسٹریلوی خواتین کرکٹرز سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ اندور واقعے میں ملوث شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا انوکھا واقعہ: فلائٹ میں سیٹوں سے زائد مسافر
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز کا بنگلا دیش کو 150 رنز کا ہدف
  • چھکا مار کر خود ہی آؤٹ، تسکین احمد کا ناقابلِ یقین لمحہ کرکٹ تاریخ کا حصہ بن گیا
  • کرکٹ کا نایاب لمحہ: بنگلادیشی بیٹر نے چھکا مار کر خود کو آؤٹ کر دیا
  • بھارت میں غیر ملکی ماڈل کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ، ملزم گرفتار
  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 16 رنز سے شکست دیدی
  • ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش کو 16رنز سے شکست دیدی
  • آسٹریلوی خواتین کرکٹرز سے بدتمیزی کا واقعہ، بھارتی وزیر نے ان کو ہی ذمے دار قرار دیدیا
  • بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کی جنسی ہراسانی، بی سی سی آئی کا ردعمل بھی آگیا