ستھرا پنجاب پروجیکٹ کی بین الاقوامی پذیرائی جاری، برمنگھم کے والنٹیئرز نے رہنمائی حاصل کی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
پنجاب حکومت کے ستھرا پنجاب پروجیکٹ کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، اور برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق تاریخ میں پہلی بار کسی برطانوی شہر کے والنٹیئرز گروپ نے صفائی کے لیے پنجاب سے رہنمائی حاصل کی ہے۔
بی بی سی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر برمنگھم میں اُبلتے کوڑے دانوں اور بار بار ہڑتالوں کے مسئلے کے حل میں ’ستھرا پنجاب‘ ماڈل مؤثر ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اب کتنا صفائی ٹیکس دینا ہوگا؟
بی بی سی کے مطابق پنجاب کا ویسٹ مینجمنٹ پلان دنیا بھر کے اداروں کے لیے قابل تقلید مثال بن چکا ہے۔ کوپ 30 میں پاکستان پویلین پر ستھرا پنجاب پروگرام کی تفصیلات پیش کی گئی تھیں جبکہ عالمی جریدے بلوم برگ نے بھی ستھرا پنجاب ویسٹ ٹو ویلیو پروجیکٹ کو اہم منصوبہ قرار دیا تھا۔
اس سے قبل بلوم برگ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جدید ویسٹ مینجمنٹ اور صاف توانائی کے اقدامات بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
بلوم برگ کے مطابق مرکزی پنجاب میں 50 میگاواٹ کے جدید پاور پلانٹ کے لیے ابتدائی فزیبیلٹی اسٹڈی جاری ہے، جو ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت روزانہ جمع ہونے والے فضلے سے توانائی پیدا کرے گا۔ اس منصوبے کی تخمینی لاگت 175 ملین ڈالر سے 180 ملین ڈالر کے درمیان ہے اور یہ پلانٹ روزانہ تقریباً 3,000 ٹن فضلہ توانائی میں تبدیل کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’ستھرا پنجاب‘، عید الاضحیٰ پر صفائی کا مؤثر انتظام، عملے کے لیے نقد انعام کا اعلان
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام پورے صوبے میں 150,000 سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہا ہے اور روزانہ تقریباً 50,000 ٹن فضلہ جمع کر رہا ہے، یہ منصوبہ سالانہ تقریباً 300 ارب روپے صوبے کی معیشت میں ماحولیاتی طور پر دوستانہ سرگرمیوں کے ذریعے حصہ ڈال رہا ہے۔ بائیو فیول، بائیو گیس کی پیداوار اور لینڈ فل سائٹس کو سولر پارکس میں تبدیل کرنے کے کام بھی جاری ہیں۔
بلوم برگ رپورٹ میں ستھرا پنجاب پروگرام کو جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے ویسٹ مینجمنٹ اقدامات میں سے ایک قرار دیا گیا ہے، جس کا مقصد پرانے اور غیر مربوط میونسپل نظام کو جدید اور مربوط ماڈل سے تبدیل کرنا ہے۔
پروگرام نے ڈور ٹو ڈور فضلہ جمع کرنے، مکینیکل سویپنگ، ویسٹ ٹرانسفر اسٹیشنز، اور جدید کمپیکشن سسٹمز متعارف کروا کر لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان سمیت بڑے شہروں میں صفائی کے معیار کو بہتر بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے حکم پر صوبے میں ’صاف ستھرا پنجاب‘ مہم کا آغاز
حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد فضلے کو بوجھ سے اقتصادی وسائل میں تبدیل کرنا ہے، جس کے لیے صاف توانائی، ری سائیکلنگ، کمپوسٹنگ، اور لینڈ فل ری ہیبیلیٹیشن کو فروغ دیا جا رہا ہے، توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس پروگرام کی وسعت مزید بڑھائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ستھرا پنجاب پروگرام کے مطابق بلوم برگ کے لیے رہا ہے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.