عالمی بینک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا. رقم سے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات ملیں گی۔ عالمی بینک نے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔ورلڈ بینک کے اعلامیے نے بتایا اس رقم سے پنجاب کے 16 شہروں میں بنیادی شہری سہولیات کو بہتر بنانے کا بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پروگرام کے ذریعے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو صفائی کا معیاری نظام میسر آئے گا۔ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ منصوبہ بچوں میں اسٹنٹنگ میں کمی اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے خاتمے کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔اس پروگرام کے تحت بلدیاتی اداروں کو مزید خودمختار اور مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پولیو کیخلاف ابوظبی سمٹ: پاکستان کا 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مختص کرنے کا اعلان
پولیو کے خاتمے کے لیے ابوظبی میں منعقدہ عالمی سمٹ میں پاکستان نے 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔
عالمی عطیہ دہندگان نے پولیو مہم کے لیے 1.9 ارب ڈالرز دیے، پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن نے 1.2 ارب ڈالرز کا عطیہ کیا۔
پولیو کے خاتمے کے لیے محمد بن زاید فاؤنڈیشن نے 140 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا، اسی طرح جرمنی 62، امریکا 46 اور جاپان 6 ملین ڈالرز دے گا۔
اس حوالے سے پاکستان کے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسدادِ پولیو ویکسین مہم تیز کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں پولیو مہم مزید مؤثر بنائی جا رہی ہے، کراچی میں پولیو کے خلاف ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔