پولیو کیخلاف ابوظبی سمٹ: پاکستان کا 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مختص کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
پولیو کے خاتمے کے لیے ابوظبی میں منعقدہ عالمی سمٹ میں پاکستان نے 15 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔
عالمی عطیہ دہندگان نے پولیو مہم کے لیے 1.9 ارب ڈالرز دیے، پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن نے 1.2 ارب ڈالرز کا عطیہ کیا۔
پولیو کے خاتمے کے لیے محمد بن زاید فاؤنڈیشن نے 140 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا، اسی طرح جرمنی 62، امریکا 46 اور جاپان 6 ملین ڈالرز دے گا۔
اس حوالے سے پاکستان کے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسدادِ پولیو ویکسین مہم تیز کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں پولیو مہم مزید مؤثر بنائی جا رہی ہے، کراچی میں پولیو کے خلاف ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آئی ایم ایف سے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط منظور
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کےلیے ایک ارب 29 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا پاکستان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔