ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم پانی، صفائی اور بنیادی حفظانِ صحت کے منصوبوں کے لیے استعمال ہوگی۔ عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں شہروں میں صفائی اور پانی کی سہولیات کے لیے خرچ ہوگی۔پی آئی سی پی پروگرام پنجاب کے سولہ شہروں میں شروع کیا جائےگا۔ پروگرام سیوریج سسٹمز،پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی بہتری اور بحالی میں مدد کرے گا۔ عالمی بینک کے مطابق منصوبہ صحت اخراجات میں کمی اور پانی سے پیدا بیماریوں میں کمی لائے گا، مقامی حکومتوں کی استعداد کار اور ریونیو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، منصوبہ شہروں کو سیلاب و خشک سالی کے مقابلے کیلئے زیادہ مضبوط بنائے گا، شہروں کی پائیدار ترقی اور ماحول دوستی کے اہداف میں بھی معاون ثابت ہوگا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ منصوبے میں خواتین کیلئے نئی بھرتیاں اور فیصلہ سازی میں نمائندگی کو ترجیح دی جائے گی، خواتین کیلئے سکل ڈویلپمنٹ اور جینڈر کمپلینٹ ڈیسک قائم کئے جائیں گے، گھریلو سطح پر بہتر صفائی و صحت کے لیے آگاہی مہمات منصوبہ کا حصہ ہے۔عالمی بینک کے مطابق نجی شعبے کی سرمایہ کاری پانی و صفائی کے شعبے میں متحرک کرنے کا ہدف ہے، منصوبہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ستھرا پنجاب پروگرام کی معاونت کرے گا، صحت مند کمیونٹیز اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عالمی بینک کے کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ 5 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے موصول ہونے والی 1.2 ارب ڈالر کی قسط آئندہ ہفتے سرکاری ذخائر میں ظاہر ہوگی۔