ریکوڈک منصوبہ: امریکی بینک کی 1.25ارب ڈالر سرمایہ کاری کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-01-24
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ایگزم بینک دوطرفہ شراکت داری کے تحت بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے پر 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، جس کے نتیجے میں امریکا اور پاکستان میں ہزاروں افراد کو روزگار میسر ہوگا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری وڈیو بیان میں امریکی ناظم الامور بیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے میں کان کنی اور اہم معدنیات میں تعاون کے لیے حال ہی میں 1.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان میں ارب ڈالر کے لیے نے کہا
پڑھیں:
مائیکروسافٹ کا بھارت میں 17.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251210-08-3
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے بھارت کی مصنوعی ذہانت (AI) انفرااسٹرکچر کی تعمیر میں مدد کے لیے 17.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی ای او ستیا نڈیلا کے مطابق یہ کمپنی کی ایشیا میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔اس سال کئی عالمی کارپوریشنز نے جنوبی ایشیائی ملک بھارت میں بڑی سرمایہ کاریاں کرنے کا اعلان کیا، جہاں سال کے اختتام تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 90 کروڑ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ستیا نڈیلا نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے اہداف کی تکمیل کے لیے، مائیکرو سافٹ 17.5 ارب امریکی ڈالر (ایشیا میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری) کا عہد کرتی ہے تاکہ بھارت کے اے آئی فرسٹ مستقبل کے لیے درکار انفرااسٹرکچر، مہارتیں اور خودمختار صلاحیتیں تعمیر کی جا سکیں۔ستیا نڈیلا نے یہ اعلان نئی دہلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر کیا اور بھارت میں مصنوعی ذہانت کے مواقع پر حوصلہ افزا گفتگو پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔