اسلام آباد:

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ایگزم بینک دوطرفہ شراکت داری کے تحت بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے پر 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، جس کے نتیجے میں امریکا اور پاکستان میں ہزاروں افراد کو روزگار میسر ہوگا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں امریکی ناظم الامور بیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے میں کان کنی اور اہم معدنیات میں تعاون کے لیے حال ہی میں 1.

25 ارب ڈالر مالی سرمایے کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں ایگزم بینک کے مالی تعاون کے منصوبے تحت ریکوڈک کان کی تعمیر اور انتظام کے لیے دو ارب ڈالر کی اعلی معیار کے امریکی معدنیات کے آلات اور درکار خدمات پاکستان کو فراہم کی جائیں گی۔

نیٹلی بیکر نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت ایک اندازے کے مطابق امریکا میں 6 ہزار اور بلوچستان پاکستان میں 7 ہزار 500 روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریکورڈن منصوبہ کان کنی کے لیے بطور ماڈل پروجیکٹ ہوگا جو امریکی ایکسپورٹرز کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مقامی کمیونیٹیز اور شراکت داروں کو روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی خوش حالی کے سود مند ثابت ہوگا۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایسے ہی معاہدوں کو امریکی سفارت کاری کا بنیادی حصہ بنایا ہے اور ہم امریکی کمپنیوں اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے شعبے میں مزید معاہدوں کے لیے پرعزم ہیں۔

With a new commitment of $1.25 billion in EXIM Bank financing, the U.S.-Pakistan partnership will drive economic growth in Balochistan. Watch Chargé d’Affaires Natalie Baker’s message to hear how this financing will be a game-changer for U.S. businesses and local Pakistani… pic.twitter.com/8EklYNLQpX

— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) December 10, 2025

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایگزم بینک کی جانب سے 1.25 ارب ڈالر کی نئی مالی معاونت کے تحت امریکا-پاکستان شراکت داری بلوچستان میں معاشی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان میں ارب ڈالر کے لیے نے کہا

پڑھیں:

وزیراعظم سے امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-8-4
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، پاکستانی نژاد ڈاکٹرز نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے صحت کے شعبہ کی ترقی پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد میں ڈاکٹر سمیر شفیع کی قیادت میں ڈاکٹر جواد شاہ، ڈاکٹر تجمل حسین، ڈاکٹر نعمان حیدر اور معروف سماجی شخصیت رانا زاہد امیر شامل تھے۔ ملاقات میں چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ڈاکٹر سعید اختر بھی موجود تھے۔ پیرکو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو پاکستان کے شعبہ طب میں امریکا میں مقیم پاکستانی فزیشنز کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے مسائل کے سد باب اور ڈاکٹرز کے وفد کے ساتھ مل کر پاکستان کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کا ایک قابل عمل روڈ میپ بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • امریکی بینک کی پاکستان میں کان کنی کیلئے 1.25 ارب ڈالرز فنانسنگ کی منظوری
  • امریکا کا ریکوڈک میں 1.25ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان، ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا
  • ایگزم بینک، ریکوڈک منصوبے کیلئے 1.25 ارب ڈالرکے فنڈزمنظور
  • امریکا کے ایگزم بینک کا پاکستان کےلیے 1.25 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان
  • ایمازون کا بھارت میں 2030 تک 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ ہے، ملک میں اربوں ڈالر آرہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • مائیکروسافٹ کا بھارت میں 17.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، نیٹلی بیکر
  • وزیراعظم سے امریکا میں پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات