ایبٹ آباد میں اغوا ہونے والی ڈاکٹر کی چار روز بعد لاش مل گئی، ہسپتالوں میں ہڑتال WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز

ایبٹ آباد(سب نیوز)ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے مبینہ اغوا ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔ پولیس کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں ہسپتال سے گئی تھیں، ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی دوست خاتون ردا ، شوہر اور ڈرائیور سمیت 9 افراد زیر حراست ہیں، ملزمہ خاتون ردا نے دوست ڈاکٹر کو کرائے کے قاتلوں کے حوالے کرنے کا اعتراف کیا، نشاندہی پر ایک ملزم گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم فرار ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس کا ٹھنڈیانی کے جنگلات میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری طرف ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی ہے، ہری پور میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری ہے، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں او پی ڈی سمیت تمام سروسز بند کر دی گئیں۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈھینڈا روڈ بھی بند کر دیا، مظاہرین نے قاتلوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے اور ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایم ایس ہسپتال کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے پا گئی الیکشن کمیشن نے کوئی سرٹیفکیٹ جاری کیے بغیر پی ٹی آئی پر پابندی کیسے لگائی؟، بیرسٹر گوہر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے انڈونیشیا کے صدر پرا بووو سوبیانتو کا پرتپاک فضائی استقبال ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود سے چینی بلیو اسکائی ریسکو فانڈیشن کی ٹیم کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم.

.. حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب،جرمانوں کو معطل کردیا گیا پاکستان کوپانی کے شدید بحران کا سامنا ہے، ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے،اے ڈی بی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایبٹ آباد

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی