ایبٹ آباد، 67 تولہ سونا اور رقم واپس مانگنے پر لیڈی ڈاکٹر کا اغواء کے بعد بہیمانہ قتل
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اور رقم اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا، پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی، لواحقین نے الزام لگایا کہ سونا اور رقم واپس مانگنے پر ڈاکٹر وردہ کو اغوا کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو اسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں اسپتال سے گئی تھیں۔ ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اور رقم اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا، پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی، لواحقین نے الزام لگایا کہ سونا اور رقم واپس مانگنے پر ڈاکٹر وردہ کو اغوا کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے اغواء کے الزام میں ان کی دوست اور ان کے ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا تھا۔ واقعے کی تحقیقات ہر پہلو سے کی جا رہی ہیں، ڈاکٹر وردہ کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو کی لیڈی ڈاکٹر کے اغواء اور بعد ازاں بہیمانہ قتل پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر نے واقعہ پر شدید غم و غصہ کااظہار کرتے ہوئے اس سنگین واقعہ کو ناقابل فراموش اور ملزمان کو عبرت ناک سزا دینا انتہائی ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعہ پر بطور گورنر میں صوبہ بھر کی ڈاکٹرز کمیونٹی اور شہید ڈاکٹر کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سونا اور رقم ڈاکٹر وردہ
پڑھیں:
ایبٹ آباد: لیڈی ڈاکٹر بازیاب نہ ہو سکی، ہسپتال میں احتجاج سے مریض خوار
ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر تین دن بعد بھی بازیاب نہ ہو سکی۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے ڈاکٹروں اور سٹاف کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کے اغوا پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے او پی ڈی اور الیکیٹو سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے جس سے بے شمار مریض علاج معالجے کی بنیادی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر وردا مشتاق ہسپتال سے اپنی سہیلی ردا کے ہمراہ روانہ ہونے کے بعد لاپتہ ہوئیں، ڈاکٹر وردا کیس کی تفتیش تھانہ کینٹ اور تھانہ میرپور کررہا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر وردا کی سہیلی ردا سمیت 4 افراد زیر حراست ہیں، تفتیش جاری ہے۔