ایبٹ آباد: بے نظیر شہید اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کا اغوا کے بعد بہیمانہ قتل
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو اسپتال سے مبینہ اغوا ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں اسپتال سے گئی تھیں۔
ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا، پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے اغواء کے الزام میں ان کی دوست اور ان کے ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا تھا۔ واقعے کی تحقیقات ہر پہلو سے کی جا رہی ہیں۔
ڈاکٹر وردہ کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایبٹ آباد ڈی ایچ کیو کی لیڈی ڈاکٹر کے اغواء اور بعد ازاں بہیمانہ قتل پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آئی جی خیبرپختونخوا سے رپورٹ طلب کرلی۔
گورنر نے واقعہ پر شدید غم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے اس سنگین واقعہ کو ناقابل فراموش اور ملزمان کو عبرت ناک سزا دینا انتہائی ضروری قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ واقعہ پر بطور گورنر میں صوبہ بھر کی ڈاکٹرز کمیونٹی اور شہید ڈاکٹر کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر وردہ
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔