data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک ذہنی مریض ہے، ان کی پارٹی والی کہتے ہیں کہ خان نہیں تو کچھ نہیں، ہم لعنت بھیجتے ہیں ایسی سوچ پر، کیوں کہ پاکستان نہیں تو کچھ نہیں۔ لاہور میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایک جماعت کی ساڑھے 12 سال سے حکومت ہے اور وہ صوبے میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں کراسکی، صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کو کھنڈر بنا دیا ہے تحریک انصاف کی حکومت اپنے صوبے میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکی جبکہ مسلم لیگ (ن) نے
پنجاب میں فرانزک لیب جیسا بڑا منصوبہ بنایا اور بے شمار ترقیاتی کام کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں بزدار پلس پلس کی حکومت کا جلسہ عوام نے مسترد کر دیا، جیل میں قید ذہنی مریض نے 190 ملین پاؤنڈ کی میگا کرپشن کی ہے، اس شخص نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، یہ شخص اسپتال اور فلاحی منصوبوں کے فنڈز تک کھا گیا، معرکہ حق میں پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، ہماری فوج سے بھارت خوف کھاتا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دشمن پر خوف طاری ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں بھارت پر حملہ کرنے کی جرأت بھی نہیں کی اور کشمیر کا مقدمہ بھی نہیں لڑا اور یہ لوگ فوج پر الزامات لگاتے ہیں، ان کی بہنیں بھارتی میڈیا پر جاکر فوج پر الزامات لگاتی ہیں، ان کے بیانات بھارت اور افغانستان کے میڈیا پر چلتے ہیں، ثابت ہے کہ انہیں پاکستان کا مفاد عزیز نہیں یہ چاہتے ہیں ہمیشہ اقتدار میں رہیں اور ان سے پوچھا جاتا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کیوں کی، توشہ خان کا پوچھا جاتا ہے تو کہتے ہیں فوج بری ہے، یہ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فوج کو برا کہتے ہیں جس نے اپنی سے پانچ گنا بڑی بھارتی فوج کو شکست دے اس پر تنقید کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہیے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نو مئی کو کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی ویڈیوز دیکھیں، ان کی بہنیں حملے میں موجود ہیں، انہوں نے فوج کو کمزور کرنے کے لیے وہ کام کیا جو دشمن ہیں کرسکا، تحریک انصاف کی بزدل حکومت نے بھارت کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھائی، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاست کے اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات

پڑھیں:

عمران بھارت سے جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتا رہا، انکی شناخت پاکستان دشمن کی ہے: خواجہ آصف

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان بھارت سے جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے، ان کی شناخت پاکستان دشمن کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی، مجھے لبرٹی ہے کہ میں ان کے اینٹ کا جواب پتھر سےدے سکتا ہوں، اس قسم کے رویے اختیار کریں گے تو اسی طرح کی زبان استعمال کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا عمران خان کی بہن غیر سیاسی ہیں، انہوں نے بھارتی میڈیا سے جو بات کی کیا وہ کوئی پاکستانی کر سکتا ہے، کیا اس مٹی کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے؟

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ کے دوران ہمارے دوست، ہمارے بھائی ہمارے ساتھ کھڑے رہے، لیکن ایک سیاسی پارٹی نے وہ کردار ادا نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی ہر چیز پر بولتے ہیں، اس وقت کیوں نہ بولے؟، وہ اس وقت بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے، جنگ کے دوران بھی فوج کی قیادت کو نشانہ بناتے رہے، جن لوگوں کا یہ کردار ہو،جن کی زبان سے شہید بھی محفوظ نہ ہو، وہ کس طرح بات کرسکتے ہیں، ان کی شناخت پاکستان دشمن کی ہے، یہ کس طرح اپنے آپ کو پاکستانی کہلوا سکتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیاست کرنی ہے تو ضرور کریں، احتجاج کریں سب کچھ کریں لیکن پاکستان کی سرزمین کو، پاکستان کی غیرت اور اہمیت کو نہ لکاریں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا ماضی میں ہم نے بھی فوج پر تنقید کی لیکن اپنے مجاہدین اور شہیدوں کے حق میں آواز تو اٹھائیں، طالبان کے حق میں آواز نہ اٹھائیں، دہشتگردوں کی حمایت نہ کریں، ان کے ساتھ پیار محبت کی باتیں نہ کریں، بھتہ ادا نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت پر سخت تنقید
  • عمران خان ذہنی مریض ، خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں،عطا تارڑ
  • عمران خان ایک ذہنی مریض ہے خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں، وزیر اطلاعات
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا عوامی اجتماع سے خطاب
  • جھوٹ اور منافقت تحریک انتشار کا وطیرہ بن چکا ہے؛ وفاقی وزیر اطلاعات
  • وزیراعلیٰ کے پی اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا، عطا تارڑ
  • عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، اب جیل کے باہر مجمع لگانے کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیر اطلاعات
  • عمران بھارت سے جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتا رہا، انکی شناخت پاکستان دشمن کی ہے: خواجہ آصف
  • وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے عمران خان کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا