وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت پر سخت تنقید
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ایک ذہنی مریض ہیں، اور ان کی پارٹی کے بعض افراد “خان نہیں تو کچھ نہیں” والی سوچ رکھتے ہیں، جس پر وہ لعنت بھیجتے ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک پاکستان ہی سب سے اہم ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایک جماعت نے ساڑھے 12 سال سے حکومت کی، لیکن وہ صوبے میں ایک بھی قابل ذکر ترقیاتی کام نہ کر سکی، جبکہ تحریک انصاف کی حکومت ایک اسپتال بھی نہیں بنا سکی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں فرانزک لیب اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبے کامیابی سے مکمل کیے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پشاور میں بزدار پلس پلس حکومت کا جلسہ عوام نے مسترد کر دیا، اور جیل میں قید ایک ذہنی مریض نے 190 ملین پاؤنڈ کی میگا کرپشن کی، جس سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص اسپتال اور فلاحی منصوبوں کے فنڈز بھی ضائع کر گیا۔
عطا اللہ تارڑ نے پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی اور بھارت ہماری افواج سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کی بھی تعریف کی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں بھارت پر حملہ کرنے کی جرأت نہیں کی، کشمیر کا مقدمہ بھی نہیں لڑا، اور فوج پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ ان کے بقول، پی ٹی آئی کی قیادت کے بعض افراد بھارتی اور افغان میڈیا پر فوج کے خلاف بیان دیتے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انہیں پاکستان کے مفاد کی پروا نہیں، وہ صرف اقتدار میں رہنے کے خواہاں ہیں اور اپنی ناکامی چھپانے کے لیے فوج پر تنقید کرتے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے نو مئی کے کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی ویڈیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں بھی ان کی بہنیں ملوث ہیں، اور انہوں نے فوج کو کمزور کرنے کے لیے دشمن کے لیے جو ممکن تھا، وہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بھارت کے خلاف کوئی مؤثر اقدام نہیں کر سکی، اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عطا اللہ تارڑ نے وزیر اطلاعات پی ٹی ا ئی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔