لتر‘ چھتر اور ڈنڈا پریڈ کا آغاز ہوگیا: فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ لتر‘ چھتر اور ڈنڈا پریڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔ سیاسی گندی نالی کے کیڑے اپنے بانی کے ٹویٹ پر ری ٹویٹ بھی نہیں کرتے؟ بزدلو! کیا ہوا؟۔ کیا سیاسی ماں مر گئی ہے۔ کل سے آج کے دن تک ریاست کا ذہنی مریضوں کو سیدھا اور کلیئر پیغام ہے۔ پاکستان کے دشمنوں کو سڑک پر پٹہ ڈالنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا پی ٹی آئی کو ایسا ماڈل بنایا جائے گا آنے والی سیاسی جماعتوں کو عبرت ہوگی۔ میری لسٹ میں گورنر راج کا آپشن بھی ہے اور میری لسٹ پر 100 فیصد عمل ہوگا۔ ریاست مخالف لوگوں کو اب پاکستان میں جگہ نہیں ملے گی۔ پابندی، نااہلی اور 9 مئی کے مقدمات کا منطقی انجام، اب یہ سب کچھ ہوگا۔ اب انچ برابر بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ فرنٹ رہے گا نہ ہی رائٹ رہے گا۔ لگ رہا ہے سہیل آفریدی سیاسی خود کشی کی طرف چل پڑے ہیں۔ ریاست کا جواب آنے کے بعد خیبر پی کے حکومت نے 9 مئی کیسز ختم کر دیئے۔ 9 مئی کیسز اور پاکستان مخالف پراپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف پیر سے ٹک مارک لگانا شروع کریں۔ میں بہت دنوں سے بتا رہا تھا کہ پی ٹی آئی منصوبے کے تحت یہ سب کر رہی ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ تصادم ہو اور یہ سیاسی شہید بن جائیں اور گورنر راج لگ جائے۔ 9 مئی کیسز کے ملزمان خیبر پی کے میں چھپے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ریاست نے واضح کردیا اب فوج اور سپہ سالار کے خلاف بکواس برداشت نہیں کی جائیگی، فیصل واوڈا
اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا ریاست بیرون ملک اور اندرون ملک دشمنوں کے کچھ سوالات کے جوابات خود ٹھوک بجا کردے گی۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا فوج اور اس کے سپہ سالار پر بات کرنے پر زبان سے جوتے کی سول بنا دی جائے گی لیکن ریاست کے جواب سے پتا چل گیا کہ جوتے کی سول تو بہت چھوٹی چیز ہے، ریاست نے واضح کردیا کہ جو ملک اور اس کے فوج کے خلاف ہے وہ دشمن کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں اور وہ غداری کے زُمرے میں آتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ جب تک میرا سیاسی باپ تھا وزیراعظم تھا، اب بن باپ کے لاوارثوں اور سڑک چھاپ کا باپ جیل میں ہے اور غداری کے زُمرے میں آگیا،یہ کِیا ہے تحریک انصاف نے منصوبے کے تحت انڈیا اور افغانستان سے مل کر، جو میں آپ کو بہت عرصے سے بتا رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیدھی اور آسان زبان میں ریاست نے دشمن، دہشت گرد اور ملک کو عدم استحکام پہنچنانے والوں کو غدار ڈکلئیر کیا ہے اور سیدھی اور کلیئر زبان میں بتا دیا ہے کہ اب پاکستان اس کی ریاست اس کی فوج اور اس کے سپہ سالار کے بارے میں کوئی بکواس برداشت نہیں کی جائے گی، لِتر، چھتر اور ڈنڈا پریڈ کا آغاز ہوگا، میں ان سیاسی گندی نالی کے کیڑوں سے پوچھتا ہوں کہ اپنے بانی کے ٹویٹ پر ری ٹویٹ بھی نہیں کرتے؟ بزدلوں کیا ہوا؟ کیا سیاسی ماں مرگئی ہے؟ کل سے آج کے دن تک؟
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ریاست کا ذہنی مریضوں کو سیدھا اور کلئیر پیغام ہے، یاد رہے میں نے کہا تھا بین، نااہلی، گورنر راج، غداری بکواس کرنے والے وی لاگرز، 9 مئی کے بھگوڑوں کا انجام میں نے یہ سب تسلسل سے آپ کو بہت پہلے بتا دیا تھا، امید ہے اب پتا چل گیا ہوگا، پاکستان کے دشمنوں کو سڑک پر پٹہ ڈالنے کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔