Jang News:
2026-07-24@07:31:56 GMT

عوام ہی پیپلز پارٹی کے اصل وارث ہیں، شیری رحمان

اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT

عوام ہی پیپلز پارٹی کے اصل وارث ہیں، شیری رحمان

فائل فوٹو، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عوام ہی پارٹی کے اصل وارث ہیں، جنہوں نے بھٹو اور بینظیر کے مشن کو زندہ رکھا۔

اسلام آباد میں پی پی پی کے 58ویں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں شیری رحمان نے کہا کہ سقوطِ ڈھاکا کے بعد شہید بھٹو نے قوم کو متحد رکھا اور حقیقی قومی قیادت فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کی سیاست، جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کی، شہید بھٹو نے جمہوری، خوشحال اور پرامن پاکستان کے لیے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔

سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔

پی پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ 30 نومبر 1967 کو شدید سیاسی بحران کے دوران پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی، پیپلز پارٹی ہمیشہ آئین، جمہوریت، انسانی حقوق، مساوات اور ترقی کی ترجمان رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بروقت آئین نہ بننے سے غیر جمہوری قوتیں مضبوط ہوئیں اور ملک انتشار کا شکار ہوا، اقتدار سنبھالنے کے بعد شہید بھٹو نے پہلے عبوری آئین اور پھر 1973 کا متفقہ آئین تشکیل دیا، جو آج بھی ملک کے وفاقی ساخت کی بنیادی دستاویز ہے۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے 58 برسوں میں پاکستان کو نئی سمت دینے والے تاریخی اقدامات کیے، نیوکلیئر پروگرام کی بنیاد اور زرعی اصلاحات پارٹی کی تاریخی کامیابیاں ہیں، آزاد خارجہ پالیسی اور میزائل ٹیکنالوجی کا آغاز بھی پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پارٹی کی نمایاں پہچان ہیں، بینظیر بھٹو شہید نے آمریت کے خلاف پرامن جدوجہد سے صوبوں کو جوڑنے کا کردار ادا کیا۔

پی پی پی سینیٹر نے کہا کہ پارٹی نے ہر دور میں عدم تشدد کی سیاست اپنائی اور شدت پسندی کے خلاف بہادری سے کھڑی رہی، آصف علی زرداری نے ’پاکستان کھپے‘ کہہ کر بحران زدہ ملک کو ایک کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا، موجودہ قیادت آئین کی بالادستی، جمہوریت کی مضبوطی اور مساوات کے اصولوں پر ثابت قدم ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی امن، مساوات، عوامی خوشحالی اور قومی مفادات کو ہمیشہ مقدم رکھتی ہے، منشور اور لائحہ عمل کے مطابق پاکستان کو حقیقی جمہوری و فلاحی ریاست بنانے کا سفر جاری ہے، یہی راستہ اور یہی مشن پیپلز پارٹی کی مستقبل کی جدوجہد کا محور ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی نے کہا کہ پارٹی کی پی پی پی بھٹو نے

پڑھیں:

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی

سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری  نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔

بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو