ریاست نے جواب دے دیا، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی: فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ریاست نے جواب دے دیا، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔اپنے بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ میں نے نرم زبان استعمال کی تھی لیکن ریاست نے جواب دے دیا، اب پاکستان، اس کی افواج اور شہیدوں کا مذاق نہیں بنے گا۔انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی اور فوج کے خلاف دشمن ملک بیانیے کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ آج ریاست نے اپنا جواب واضح طور پردے دیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: برداشت نہیں کی فیصل واوڈا ریاست نے
پڑھیں:
کے پی میں چھپے9 مئی کے دہشتگردوں سمیت سب اپنی خیر منائیں، فیصل واوڈا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے دہشت گرد جو کے پی میں چھپے ہوئے ہیں ان سمیت سب اپنی خیر منائیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ہڑا ہُڑی کی تو بچی کچی سیاست بھی گورنر راج سے ختم کردی جائے گی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق فیملی کو ملاقات کی اجازت حال احوال کے لیے ہے، آئین اور قانون کے مطابق وکیل کو کیس سے متعلق ملنے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیملی ملاقاتیں سیاسی پیغام پر مشتمل ہو رہی ہیں، اب سے وہ بھی بند کر دی جائیں گی، وکلاء نے کیس کے علاوہ کوئی سیاسی پیغام دیا تو وہ بھی بند کر دی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اشتعال پھیلانے والی پارٹی اس دوراہے پر لے آئی ہے کہ واپسی اب مشکل ہے، اب کیسز اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ذہن کی گندگی ہے کہ بلا جواز اپنے ملک کو عدم استحکام اور اپنی فوج کو بدنام کرتے ہیں، ملک کو عدم استحکام اور اپنی فوج کو بدنام کرنے کی سازش کو سختی سے روکا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصولاً پیار کے بدلے ڈبل پیار، عزت کے مطابق ڈبل عزت اور بدمعاشی کا جواب ڈبل بدمعاشی سے۔