سٹی42: ہمیشہ سب سے زیادہ باخبر  ثابت ہونے والے ذہین سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج جیل میں بانی کی بڑی بہن عظمیٰ خان کےی ملاقات کے بعد عظمیٰ خان کے ہولناک سیاسی بیانات اور اعلانات  پر ردعمل دیتے ہوئے مستقبل کا نقشہ واضح کر دیاہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے  کہا ہے کہ عمران خان کی آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔بہنیں سیاسی پیغامات لاتی رہیں تو عمران خان کی آئندہ ان سے بھی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔

صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

فیصل واوڈا نے ایک نیوز آؤٹ لیت کے اینکر کے سوالوں کے جواب میں پیش گوئی کی کہ  اگر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاسی پیغامات لائیں گی تو  ان کی ملاقاتیں "سیاسی ملاقاتیں" تصور ہوں گی۔

 سینیٹر فیصل واوڈا نےکہاکہ عمران خان کی آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی،  بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاسی پیغامات لاتی رہیں تو یہاں بھی پابندی لگ سکتی ہے۔

اس کے علاوہ فیصل واوڈا نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فوجی افسر کی شہادت میں جانے کے بجائے امریکی قونصلیٹ گئے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک

انہوں نے کہا کہ مثبت کام ہو، موجودہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنےعہدے پر رہیں،گورنر اپنا کام کریں اور صوبے کی خدمت ہو۔اگر دھونس اور زبردستی کی سیاست کرنی ہے تو گورنر راج سامنے ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنا کام کریں اور سیاسی راستہ بنائیں۔پہلے ہی کہا تھا کہ 26 نومبرکو کوئی چڑھائی نہیں ہوگی،میں سب کے لیے سیاسی حل چاہتا ہوں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا۔فوٹو: فائل

سینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے، ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبر پختونخوا رہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سے کہوں گا کہ وہ اپنی حکومت چلائیں، ہائی کورٹ آرڈر کے بعد ایک انچ کی غلطی بھی ان کی نا اہلی کا سبب بن سکتی ہے، ہم نہیں چاہتے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگے۔

فیصل واوڈا نے کہا اگر آپ نے غنڈہ گردی کرنی ہے تو پھر ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں بچے گا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں میرے لیے قابل احترام ہیں۔ 

اگر ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دیکھیں، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں خصوصی افراد کےلیے حاضر ہوں، خصوصی افراد کیلئے ہم بسیس اور ویل چیئر دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش ہے تو دیوار پر ٹکریں مارتے رہیں، دیوار کو کچھ نہیں ہونا اور دیوار سے کچھ نہیں ملنا۔

فیصل واوڈا سے سوال کیا گیا کہ کیا جنرل باجوہ یا ثاقب نثار کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ جو چیز پاکستان میں 75 سال میں نہیں ہوئی وہ اگلے 75 سال میں بھی نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی آئندہ کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، فیصل واوڈا
  • بدمعاشی پر گورنر راج لگے گا، عمران خان کی اب سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، فیصل واوڈا
  • سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، وزیراعلیٰ کے پی نے مثبت قدم اٹھایا، فیصل واوڈا
  • عمران خان سے ملاقات بہنوں کا حق تھا جو مل گیا، جیل میں سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں ہیں، فیصل واوڈا
  • بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، سینیٹر فیصل واوڈا
  • بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی ہے، فیصل واوڈا
  • عمران خان سے ملاقات کی خواہش ہے تو دیوار پر ٹکریں مارتے رہیںفیصل واوڈا
  • خیبرپختونخوا میں بدمعاشی ہوئی تو گورنر راج لگ سکتا ہے، فیصل واوڈا
  • بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے، فیصل واوڈا