موبائل زیادہ پکڑنے سے اسمارٹ فون پنکی کا مسئلہ بڑھنے لگا، طبی ماہرین
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: دنیا بھر میں اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال نے ایک نئی علامت کو جنم دیا ہے جسے اسمارٹ فون پنکی کہا جا رہا ہے, یہ اُس وقت ہوتا ہے جب لوگ لمبے وقت تک موبائل کو ایک ہی ہاتھ سے پکڑتے ہیں، جس کی وجہ سے بِنصر (چوتھی انگلی) پر ہلکی سی گڑھائی یا نشان بن جاتا ہے۔
طبی رپورٹس کے مطابق آج کے اسمارٹ فون پہلے کے مقابلے میں بڑے اور بھاری ہو گئے ہیں، اس لیے انہیں پکڑتے وقت انگلیوں پر زیادہ دباؤ پڑتا ہے، دنیا بھر میں بہت سے صارفین نے بتا یا ہے کہ ان کے بنصر میں ایک واضح نشان یا ہلکا سا خم بن گیا ہے جو فون کو دیر تک پکڑنے کے باعث ہوتا ہے۔
ایک نئی تحقیق میں 500 افراد سے سوالات کیے گئے، تقریباً نصف لوگوں نے کہا کہ وہ روزانہ 5 سے 8 گھنٹے موبائل استعمال کرتے ہیں، تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ تقریباً 66 فیصد افراد موبائل غلط طریقے سے پکڑتے ہیں جس سے بِنصر پر دباؤ بڑھتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ ابھی تک کوئی باقاعدہ بیماری نہیں مگر اگر فون مسلسل ایک ہاتھ میں پکڑا جائے تو انگلیوں اور کلائی میں درد، سوجن، کمزور گرفت اور اعصاب پر دباؤ جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ موبائل استعمال کرتے وقت دونوں ہاتھوں کا استعمال کیا جائے تاکہ وزن برابر تقسیم ہو سکے۔ اس کے علاوہ موبائل ہولڈر یا اسٹینڈ کا استعمال ہاتھوں کو دباؤ سے بچاتا ہے۔ وقفے وقفے سے ہاتھوں کو آرام دینا اور انگلیوں کی ہلکی ورزش بھی فائدہ مند ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسمارٹ فون
پڑھیں:
مسئلہ کشمیردنیا کے ہر فورم تک پہنچانا چاہتے ہیں غلام محمد صفی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-01-3
اسلام آباد(صباح نیوز)کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیردنیا کے ہر فورم تک پہنچانا چاہتے ہیں، کیونکہ آزادیِ کشمیر ہمارے لیے مقدم ہے۔یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدرڈاکٹر محمد اشرف ڈار کی قیادت میں وفدسے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں کو ہدایت دی ہے کہ جب دشمن کے مقابل کھڑے ہو تو ثابت قدم رہو۔