قومی ہاکی ٹیم ، کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بنگلادیش کے خلاف سیریز کی انٹرنیشنل ڈیلیز بھی ادا نہیں کی گئیں
پرو ہاکی لیگ کے دوران 40 ڈالرز دیے جانے کے حوالے سے پلیئرز ناخوش،ذرائع
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق دورہ بنگلادیش اور پرو ہاکی لیگ کے لیے لگائے جانے والے کیمپس کی ڈومیسٹک ڈیلیز پلیئرز کو نہیں ملیں، قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بنگلادیش کے خلاف سیریز کی انٹرنیشنل ڈیلیز بھی ادا نہیں کی گئیں۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بھی کیمپ کے پیسوں کے منتظر ہیں، پرو ہاکی لیگ کے دوران انٹرنیشنل ڈیلیز کا بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے دوران 40 ڈالرز دیے جانے کے حوالے سے پلیئرز ناخوش ہیں۔ پی ایس بی نے اپنے ضابطے کے مطابق کھلاڑیوں کو 40 ڈالرز ڈیلیز دینے کا کہا ہے۔پی ایچ ایف کے ضابطے کے مطابق کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے انٹرنیشنل ڈیلی ادا کی جاتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل ڈیلی پرو ہاکی لیگ کے قومی ہاکی ٹیم کھلاڑیوں کو کے مطابق
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔