عمران خان اکیلا نہیں، اسے لانے والے اِس سے بڑے مجرم ہیں، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں صرف تباہی آئی، بدتمیزی کا کلچر عام کیا گیا اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان صرف اکیلا مجرم نہیں تھا اس کو لانے والے اس سے بڑے مجرم تھے ان کا بھی پورا پورا حساب لینا چاہیے۔ نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں صرف تباہی آئی، بدتمیزی کا کلچر عام کیا گیا اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا، پی ٹی آئی اپنے دور میں مہنگائی بڑھا کر 39 فیصد پر لے آئی جب کہ ہمارے دور میں مہنگائی صرف تین فیصد پر تھی، اگر ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان کا دنیا میں آج ایک مقام ہوتا اور آئی ایم ایف کی فکر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء سے 2022ء کے دوران جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار پی ٹی آئی والے ہیں، نفرت، جھوٹ، فساد فتنہ کی سیاسی پی ٹی آئی نے متعارف کرائی ایسے حالات میں بھلا ملک کیسے ترقی کرسکتا تھا؟ گزشتہ دور حکومت میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان صرف اکیلا مجرم نہیں تھا اس کو لانے والے اس سے بڑے مجرم تھے ان کا بھی پورا پورا حساب لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کا کہا گیا، یہ کیسا بائیکاٹ تھا جس میں عمر ایوب کی بیگم الیکشن لڑرہی تھی، عوام نے ضمنی انتخابات میں جھوٹ اور نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا، ارکان اسمبلی کو مبارک باد دیتا ہوں کہ جھوٹ، گالم گلوچ بدتمیزی اور فتنہ کی سیاست کو شکست ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج میرٹ پر کام ہورہا ہے، ترقیاتی کام ہورہے ہیں، لیپ ٹاپ مل رہے ہیں، سڑکیں بن رہی ہیں، گرین بسیں چل رہی ہیں، امن و امان کی حالت بہتر ہوگئی، مذاہب کی تفریق کے بغیر راشن کارڈ مل رہے ہیں اور مزید منصوبے ابھی سامنے آئیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کہا کہ
پڑھیں:
ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں کو نواز شریف کی مبارکباد
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ن لیگی امیدواروں اور کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایکس پر اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔
سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے کلین سوئپ کیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستوں میں مسلم لیگ ن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیے: مقبول رہنما کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرتے، کارکردگی سے بڑھ کر کوئی بیانیہ نہیں، مریم نواز
گزشتہ برس 8 فروری کو منعقدہ عام انتخابات میں ان نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب نہیں ہو سکی تھی اور ان 12 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کو کم ووٹ ملے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ضمنی انتخابات میاں نواز شریف نواز شریف کی مبارکباد