پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’الحمدللہ، شیر کامیاب ہوگیا‘‘۔ انہوں نے اپنے بیان کے ساتھ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور برتری کے ساتھ کلین سوئپ کے قریب ہے اور تحریک انصاف کی خالی کردہ تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار سبقت لے رہے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 129 میں مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان نے 63 ہزار 441 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ ساہیوال کے حلقہ این اے 143 میں محمد طفیل جٹ ایک لاکھ 36 ہزار 223 ووٹ لے کر فاتح رہے۔ ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 185 میں تمام 226 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق محمود قادر خان نے 82 ہزار 413 ووٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کی، یہ نشست زرتاج گل کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ساہیوال کے صوبائی حلقہ پی پی 203 میں مسلم لیگ ن کے محمد حنیف 46 ہزار 900 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ فیصل آباد کے حلقہ پی پی 115 میں محمد طاہر پرویز نے 49 ہزار 46 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مسلم لیگ ن کے حلقہ

پڑھیں:

مقبولیت کا دعویٰ زمین بوس ہوگیا، ضمنی الیکشن میں تمام سیٹیں مسلم لیگ نے جیت لیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے خدمت کرنے والوں کو پھر سے سرخرو کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بیانیے سے نہیں کام سے جیتے جاتے ہیں، مقبولیت کا دعویٰ زمین بوس ہوگیا، 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی تمام سیٹیں مسلم لیگ ن نے جیت لیں۔

قبل ازیں اپنے  ایک پیغام میں کامیابی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفرت ،فتنہ اور فساد کا باب ختم ہوگیا۔

خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہوچکا ہے ۔وزیراعلی مریم نوازنے کہا کہ وقت بدل چکا ہے ۔عوام کی ترجیحات بدل چکی ہیں اور اب پاکستان آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی واضح جیت دراصل عوام کی جانب سے ترقی کے سفر کو مزید تیزی سے بڑھانے کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے دو ٹوک فیصلہ کیا ہے کہ جو کام کرے کا وہی ووٹ لے گا ۔بیلٹ باکس سے بھی پیغام آچکا ہے کہ پاکستا ن کو فتنہ فساد نہیں ،شاندار مستقبل چاہئے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبولیت کا دعویٰ زمین بوس ہوگیا، ضمنی الیکشن میں تمام سیٹیں مسلم لیگ نے جیت لیں، مریم نواز
  • عام انتخابات کے مقابلے میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے کتنے زائد ووٹ حاصل کیے؟
  • وزیراعظم شہبازشریف کی ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو مبارکباد
  • ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا صفایا، 12 نشستوں پر (ن) لیگ کامیاب، ایک سیٹ پی پی لے اڑی
  • ضمنی انتخابات، لیگی امیدواروں کی کامیابی پر وزیراعظم شہبازشریف کی مبارکباد
  •  الیکشن میں کامیابی حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے: وزیراعظم
  • ضمنی انتخابات؛ قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب  
  • این اے 18 ہری پور کے تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان کامیاب
  • پنجاب کے ضمنی انتخابات، مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی شاندار کامیابی پر وزیر اعظم کی مبارکباد