مریم نواز کا ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ الحمدُللہ--- پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے پھر سے سرخرو کر دیا، نفرت، فتنہ اور فساد کا باب ختم، خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہو چکا ہے، وقت بدل گیا، عوامی ترجیح بدل گئی، پاکستان آگے بڑھ چکا ہے اب خدمت کو مینڈیٹ ملے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ضمنی انتخاب میں کامیاب ن لیگی امیدواروں کو مبارک باد
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی واضح جیت دراصل عوام کی جانب سے ترقی کے سفر کو مزید تیزی سے بڑھانے کا پیغام ہے۔
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا دو ٹوک فیصلہ ہے جو کام کرے گا، وہی ووٹ لے گا، بیلٹ باکس سے بھی پیغام ہے پاکستان کو فتنہ فساد نہیں، شاندار مستقبل چاہیے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
مریم نواز کا شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار
— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز نے اجلاس کے دوران غیر معیاری کارکردگی دکھانے والے ستھرا پنجاب کے نجی ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
اُنہوں نے آوارہ کتوں کے کاٹنے اور مین ہول میں گر کر ہلاکتیں روکنے میں ناکامی پر متعلقہ ڈی سیز کی سرزنش بھی کی۔
مریم نواز نے تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کا حکم دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں۔
اُنہوں نے سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاریوں کو یقینی بنانے اور سرکاری احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر جرمانے عائد کرنے کی ہدایت بھی کی۔
مریم نواز نے غیر معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلعی سربراہان کو تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز دینے کے باوجود بھی بہترین رزلٹ نہ آنا افسوسناک ہے، انتظامیہ کو پورے اختیارات، فنانس اور اعتماد دیا تو 100فیصد رزلٹ آنا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنی گورننس کا معیار بھی بہتر بنانا ہوگا، 40 سے 50 ارب روپے کی مشینری، ڈیڑھ لاکھ کی فورس کے باوجود کوڑے کے ڈھیر برداشت نہیں کیے جائیں گے۔