Daily Mumtaz:
2025-11-17@10:22:35 GMT

اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے

پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کر گئے، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بھائی کے انتقال کی خبر مداحوں کیساتھ شیئر کی۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز ایک بار پھر شدید صدمے سے دوچار ہیں، ان کے بھائی کے انتقال کی خبر سامنے آئی ہے۔ شگفتہ اعجاز نے یہ افسوسناک خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی اور مرحوم کے لیے دعا کی درخواست کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)


یاد رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ کے شوہر یحییٰ صدیقی کیسنر کے باعث انتقال کر گئے تھے جس کے بعد انہوں نے چند ماہ کیلئے شوبز اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی تھی۔

شگفتہ اعجاز کے بھائی کے انتقال پر ساتھی اداکار جنید خان، خالد انعم، ژالے سرحدی، لیلیٰ واسطی اور سائمہ قریشی سمیت کئی ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شگفتہ اعجاز کے بھائی

پڑھیں:

ایڈیشنل آئی جی آغایوسف کےوالدانتقال کرگئے

علی ساہی:ایڈیشنل آئی جی آغایوسف کےوالدانتقال کرگئے۔
نمازجنازہ چورا راجپوتاں مریدکےمیں بعدازنمازعصراداکی جائیگی۔ایڈیشنل آئی جی آغایوسف کےوالدانتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں  کی جانب سے افسوس کا اظہار کیاگیا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کا انتقال ہوگیا
  • فیکٹ چیک: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبر جھوٹی ثابت
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفے سے متعلق جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفی کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل
  • ایڈیشنل آئی جی آغایوسف کےوالدانتقال کرگئے
  • بزرگ سیاستدان نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے
  • پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کرگئے، صدر مملکت، بلاول بھٹو سمیت دیگر کا اظہار افسوس
  • بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
  • جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول انتقال کرگئے